• Thu, 03 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیل ٹیکنالوجیز کا ’اڑان‘ پروگرام ،اے آئی اور مینوفیکچرنگ کی تربیت کا انتظام

Updated: September 03, 2026, 1:00 PM IST | Agency | New Delhi

معروف ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے دہلی ، بنگلور ، چنئی ، پونے اور حیدرآباد میں ۲۳؍ ہزار نوجوانوں کو اے آئی اور الیکٹرانکس مینوفیکچر نگ کی ٹریننگ دی جائے گی۔

Dell officials at the inauguration of the Udaan program. Picture: INN
ڈیل کے عہدیداران اڑان پروگرام کے افتتاح کے موقع پر۔ تصویر: آئی این این

دنیا کی معروف ٹیک کمپنی  ڈیل ٹیکنالوجیز نے ’اڑان‘ کے نام سے ملک گیر ہنرمندی اور اختراعی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت  ۲۳؍ ہزار نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں روزگار کیلئے تیار کیا جائے گا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا ملک گیر پبلک پرائیویٹ کنسورشیم ہے جس میںایف آئی ٹی ٹی-آئی آئی ٹی دہلی، لرننگ لنکس فاؤنڈیشن اور جنریشن انڈیا فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ پروگرام کے تحت ملک کے پانچ بڑے ٹیکنالوجی کوریڈورس یعنی دہلی این سی آر، بنگلور، حیدرآباد، چنئی اور پونے  میں واقع ۱۰۰؍ صنعتی تربیتی اداروں  اور ۹۰؍ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اس مہم سے جوڑا جائے گا۔’اڑان‘ کا مقصد نوجوانوں کو محض تربیت فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں تعلیم سے روزگار تک براہ راست مواقع فراہم کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اگلے ۷؍ تا ۱۰؍ دن کے دوران چینی کی خردہ قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

یہ پروگرام ڈیل کے’’انڈیا اے آئی بلیو پرنٹ‘‘ کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے ۔ ڈیل ٹیکنالوجیز انڈیا کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر منیش گپتا نے کہا کہ ہندوستان کی اے آئی معیشت میں روزگار کے نئے مواقع تیزی سے پیدا ہورہے ہیں لیکن ان عہدوں کو پُر کرنے کے لئے درکار نئی مہارتیں رکھنے والے افراد کی تعداد اس رفتار سے دستیاب نہیں ہو رہی۔ اسی خلاء کو پُر کرنے کیلئے ہم نے اپنی اڑان اسکیم شروع کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK