• Sun, 27 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنیادی حق سے کھلواڑ کرنے پر گیانیش کمار کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Updated: September 27, 2026, 2:38 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

مراٹھی پترکار سنگھ میں ہم بھارت کے لوگ کے زیر اہتمام پریس کا نفرنس۔ ایس آئی آر، ووٹر لسٹ، ووٹروں کے حقوق اور ای سی آئی کی جوابدہی سے متعلق سنگین سوالات۔

Press conference regarding the strict handling of protests at Jantar Mantar. Photo: INN
ایس آئی آر اور جنتر منتر پر احتجاج پر سختی سے متعلق سے پریس کانفرنس۔ تصویر: آئی این این

ووٹروں کے بنیادی حق سے کھلواڑ کرنے والےچیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ایس آئی آر کی آڑمیں کی جانے والی دھاندلی کےتعلق سے جنتر منترپراحتجاج کرنےوالوں کی گرفتاری، رکاوٹ اور پولیس کے طریقۂ کار پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اس تعلق سے سنیچر کی سہ پہر مراٹھی پترکار سنگھ میں ’ہم بھارت کے لوگ‘ اورلیفٹ پارٹیز کے اشتراک سے پریس کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ا س میں الیکشن کمشنرز سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کے ذریعے اٹھائے گئے سوالات کے تشفی بخش جوابات کے مطالبے کے ساتھ ان کی ستائش کی گئی کہ انہوں نے اپنافرض نبھایا۔ 
الیکشن کمشنرز کے کئی سوالات کی
تفصیلات واضح کی گئیں 
پریس کانفرنس میں فارم نمبر ۶؍ میں کی جانے والی تبدیلیاں، پہلی بار ووٹ دینے والے، انتخابی ڈیٹا بیس کا مرکزیت کی طرف جھکاؤ، قانونی حیثیت کے حامل الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز)کی اصلاحات کرنے کی صلاحیت پر پابندیاں، قانونی فیصلوں پر سافٹ ویئر کی بالادستی، آزادانہ آئی ٹی آڈٹ، بڑے پیمانے پر ووٹروں کا اخراج اور ادارتی جوابدہی کے تعلق سے دو الیکشن کمشنروں کے سوالات بھی تفصیل سے میڈیا کو بتائے گئے۔

یہ بھی پڑھئے: کیافنڈ کی قلت سے ’’ماجھی شالہ سندر شالہ‘‘ بند ہو جائے گی؟

ایس آئی آر ختم کرو بیلیٹ پیپر سےانتخاب کراؤ
ہم بھارت کے لوگ کے رکن فیروز میٹھی بور والانےکہاکہ’’ الیکشن کمشنر کی دھاندلی اور من مانی واضح ہوگئی ہے ا ور دو الیکشن کمشنروں نے ہی سب کچھ بتادیا ہے۔ اس لئے گیانیش کمار کوگرفتار کیا جائے، ای وی ایم کو بند کرکے بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرائے جائیں اور جنترمنتر پر احتجاج کرنے پر گرفتاری اور پولیس کی جانب سے روک فوری طورپرختم کی جائے۔ ‘‘ 
چارول جوشی نے کہا کہ’’ ایس آئی آر کی آڑ میں الیکشن کمشنر کا پورا کھیل سامنے آگیا، اس پروسیس کو فوراً روکا جائے۔ ‘‘ کامریڈ آرمائتی ایرانی نے کہاکہ’’ یہ ووٹر لسٹ سازی مہم چلائی جارہی ہے یا اس کی آڑ میں ووٹروں کو بنیادی حق سے محروم کرنے کی سازش چل رہی تھی، اسے فوراً بند کیا جائے یہ عمل ناقابل یقین ہے؟‘‘ 
کامریڈ اُدے بھٹ نے کہاکہ ’’دوالیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر کی سازش کوبے نقاب کیا ہے، لہٰذاگیانیش کمار کو ہٹایا جانا اور ان کی گرفتاری کے ساتھ جتنے سوالات قائم کئےگئے ہیں ان سب کی جانچ ضروری ہےتاکہ ہر ہندوستانی کا حق رائے دہی محفوظ ہوسکے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK