Inquilab Logo

کس یشرط اورپابندی کے بغیر جلوس عید میلادالنبیؐ کی اجازت کا مطالبہ

Updated: October 15, 2021, 8:14 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

جلوس کے سلسلے میںسنّی مسجد بلال میںعلماء کی میٹنگ ۔ اجازت نہ ملنے پرعدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پراتفاق ۔ نگراں وزیر،ڈی جی پی اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر سے وفود کی ملاقاتیں

Meeting of Ulema in connection with Eid-ul-Fitr procession in Sunni Bilal Mosque.Picture:Inquilab
سنی بلال مسجد میں جلوس عیدمیلادالنبیکے سلسلے میں‌ علماء کی میٹنگ۔ تصویر انقلاب

جلوس عیدمیلادالنبیؐ کے اہتمام میںمحض ۴؍دن باقی ہیںلیکن اب تک حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری نہیںکی گئی ہے۔ اسی سلسلے میںسنّی مسجدبلال میںجمعرات کو علماء اور منتظمین کی مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں کی سربراہی میںمیٹنگ بلائی گئی۔اس میٹنگ میں رابوڑی، تھانے، کرلا، شیل پھاٹا ممبرا، بھیونڈی، بھانڈوپ، ملنڈ، کلیان،بزم نور محمدی دھاراوی،   ملنڈ،سنجری مسجد کماٹی پورہ،فیضان مفتی اعظم ٹرسٹ پھول گلی،سنی ہری مسجد گوونڈی، شارح بخاری فاؤنڈیشن چمبور، مولانا توحید اشرفی انٹرپرائزز، ابراہیم طائی مسلم کونسل ٹرسٹ اور جامعہ قادریہ اشرفیہ دوٹانکی کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔
 اس موقع پرمعین میاں نے اوررضا اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری محمدسعیدنوری نے حالات کی روشنی میںاس وقت جلوس کے سلسلے میںکیا حالات ہیں،اس پرروشنی ڈالی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ بلاشرط جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے ۔دریں اثناء حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیاکہ حالات میں  بہتری آچکی ہے اس لئے جلوس نکالنے میں کوئی قید نہ لگائی جائے ۔ اگر بالفرض اجازت نہیںدی جائے گئی تو ہم عدالت سے رجوع  ہوں گے اور پھر ہر مسجد سے علاقے کی سطح پر جلوس عیدمیلادالنبیؐ نکالا جائے گا۔
گائیڈ لائن جلد ازجلد جاری ہوگی 
 بلال مسجد میںمیٹنگ کے بعد ایک وفد نے نگراں وزیرمحمداسلم شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔دوران ِملاقات سرفرازآرزو،مولانا عبدالجبار ماہرالقادری ،محمدسعیدنوری اوردیگر علاقوں کے نمائندے شامل تھے۔ وفد کی جانب سے نگراں وزیرکو جلوس کی اہمیت اورا س کاتاریخی پس منظر بتایا گیا اوریہ بھی کہاگیا کہ گائیڈ لائن جاری کئے جانے میںبہت تاخیر ہورہی ہے۔ اس پر نگراں وزیرمحمداسلم شیخ نے کہاکہ حکومت آپ حضرات کے مطالبے کے تئیں سنجیدہ ہے اور گائیڈ لائن تیار ہے ، اس میںکچھ تبدیلی کی ضرورت تھی جسے درست کرکے ایک دو دن میں جار ی کردی جائے گی۔
ڈی جی پی ،ایڈیشنل میونسپل کمشنر سے ملاقات اوروزراءکے دفاتر میںمکتوب 
 حافظ متین خان اوریاسر دامودی نے ڈی جی پی سےبدھ کی شام کوان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اسی سلسلے میںایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی سے بھی ملاقات کی گئی۔ ان سےملنے گئے وفد میں کارپوریٹر حاجی ببو خان ، وزیرقادری اورمذکورہ دونوں اشخاص بھی شامل تھے۔اس کے علاوہ  جمعرات کو وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل ، نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، نگراں وزیرمحمداسلم شیخ کے دفتر میں بھی مکتوب دیا گیا۔ ان ملاقاتوں اوردیئےگئے مکتوب میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلوس عیدمیلادالنبیؐ کی اجازت د ی جائے۔۱۹؍اکتوبر کوجلوس کا اہتمام کیا جائے گا اوراس میں وقت بہت کم بچا ہے اس لئے جلد از جلد گائیڈ لائن جاری کی جائے ۔ وفود میںشامل شرکاء نے دوران ملاقات یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ گائیڈ لائن کے لحاظ سے کورونا سے متعلق ہر ممکن احتیاط برتی جائے گی ۔
مالونی : ائمہ کی نگراں وزیرسے ملاقات پر انکا جواب 
 مالونی انجمن جامع مسجد کے صدر اجمل خان کے ہمراہ ۸؍مساجد کے ائمہ نے نگراں وزیرمحمداسلم شیخ سے ملاڈمیںجمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی اوران سے مطالبہ کیا گیا کہ پہلے کی طرح جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔اجمل خان نے بتایاکہ ’’ہم سب کے مطالبے پرنگراں وزیرکا جواب تھا کہ حالات کے پیش نظر پہلے کی طرح جلوس کی اجازت دینا ممکن نہیںہے اورنہ ہی اس طرح سے اجازت دی جاسکتی ہے ، البتہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ بہترگائیڈ لائن جاری کی جائے تاکہ زیادہ لوگوں کوجلوس میںشرکت کا موقع مل سکےاورمیری خود کوشش ہوگی کہ مالونی انجمن جامع مسجد سے شروع ہونے والے جلوس میں شریک  ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK