Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی فوجی طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ، کشیدگی میں اضافہ

Updated: March 13, 2026, 8:10 PM IST | Tehran

جمعرات کو امریکی فوج کا ایندھن بھرنے والا طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق یہ واقعہ کسی دشمن کی فائرنگ یادوستانہ فائرنگ (فرینڈلی فائر) کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ اس میں ایک اور طیارہ بھی ملوث تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جمعرات کو امریکی فوج کا ایندھن بھرنے والا طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق یہ واقعہ کسی دشمن کی فائرنگ یا دوستانہ فائرنگ (فرینڈلی فائر) کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ اس میں ایک اور طیارہ بھی ملوث تھا۔بیان کے مطابق کے سی ۱۳۵؍ ریفیولنگ طیارہ گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت اتر گیا۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں طیارے میں سوار۶؍ کے قریب اہلکار ہلاک ہو نے کا اندیشہ ہے۔دوسری جانب ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروپوں کی تنظیم عراق میں اسلامی مزاحمت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ طیارہ مار گرایا ہے۔ تاہم امریکی سینٹرل کماند نے اس کی تردید کی ہے۔یہ واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا۔  

یہ بھی پڑھئے: ایرانی حملہ سے برج خلیفہ بھی دہل گیا

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے۲۸؍ فروری سے ایران پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔ اس جنگ میں اب تک۷؍ امریکی اہلکار ہلاک اور۱۵۰؍ زخمی ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل کویت میں فرینڈلی فائر کے باعث۳؍ امریکی ایف ۱۵؍ طیارے بھی تباہ ہو چکے ہیں۔اس وقت ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ امریکی جنگی طیارے اس کی کارروائی کے نتیجے میں تباہ ہوئے ہیں، لیکن ایران کے اس دعوے کو خارج کرتے ہوئے امریکی فوج نے ایک بیان میں اسےدوستانہ فائرنگ کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK