پنجابی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلموں کا انتظار مداح بےصبری سے کرتے ہیں۔ دلجیت دوسانجھ کی فلموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان کے گانے بھی چارٹ بسٹر پر ٹاپ پر رہتے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 14, 2026, 1:03 PM IST | Mumbai
پنجابی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلموں کا انتظار مداح بےصبری سے کرتے ہیں۔ دلجیت دوسانجھ کی فلموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان کے گانے بھی چارٹ بسٹر پر ٹاپ پر رہتے ہیں۔
پنجابی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کرنے والے اداکاردلجیت دوسانجھ کی دنیا بھر میں زبردست فین فالوونگ ہے۔ ان کی فلموں کو کافی پسند کیا جاتا ہے اور مداح ان کے گانے سننا بھی پسند کرتے ہیں۔ اب ان کی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کے ٹریلر کے حوالے سے اپڈیٹ آگیا ہے اور آخرکار معلوم ہوگیا ہے کہ فلم کا ٹریلر کس دن ریلیز ہوگا۔
’’میں واپس آؤں گا‘‘ کی بات کریں تو اس کی ریلیز ڈیٹ پہلے ہی سامنے آچکی ہے اور اب اس کے ٹریلر کی تاریخ بھی معلوم ہوگئی ہے۔ فلم کی کہانی ۱۹۴۷ء کی تقسیمِ ہند کے پس منظر پر مبنی ہے اور اسی کے گرد اس کی کہانی گھومتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ مداح اس فلم کا ٹریلر کس دن دیکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:آیوش کی وزارت نے ویڈیو کے ذریعہ انل کپور کی ’اچھی صحت‘ کا راز بتایا
کس دن آئے گا ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کا ٹریلر؟
’’میں واپس آؤں گا‘‘ فلم کا ٹریلر ۱۹؍ مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں ڈائریکٹرامتیاز علی، موسیقار اے آر رحمان ،شروری واگھ ، ویدانگ رائنا سمیت کاسٹ اور کریو کے دیگر اراکین بھی نظر آسکتے ہیں۔ فلم کے تعلق سے زبردست ہنگامہ ہے۔ دلجیت دوسانجھ کی فین فالوونگ ہندی ناظرین میں بھی کافی زیادہ ہے۔ ایسے میں مداح اس فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ رومانوی ڈرامہ فلم ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:سوڈان: ریاست نیل ابیض میں۲۰۲۶ء کے آغاز سے اب تک تقریباً۵۰؍ ہزار افراد بے گھر
ڈائریکٹرامتیاز کی بات کریں تو ان کی ہدایت کاری میں بنی او ٹی ٹی فلم امرسنگھ چمکیلا کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ اس فلم میں امتیاز علی نے مرکزی کردار کے لیے دلجیت دوسانجھ پر اعتماد ظاہر کیا تھا اور اب ایک بار پھر اپنی اس رومانوی فلم کے لیے انہوں نے دلجیت دوسانجھ کو ہی منتخب کیا ہے۔ فلم میں ان کے مقابل شروری واگھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ فلم میں ویدانگ رائنا اورنصیرالدین شاہ کا بھی اہم کردار ہے۔