Inquilab Logo

عمرہ زائرین کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر آب زمزم کی ہزاروں بوتلوں کی تقسیم

Updated: November 17, 2022, 12:46 PM IST | Agency | Mecca

زائرین حرم میں ایک دن میں زمز م کی۸۵؍ ہزار ۲؍ سو بوتلیں تقسیم

 A scene of bottle distribution of alcohol in Haram Sharif. .Picture:INN
حرم شریف میں آب زمزم کی بوتل کی تقسیم کا ایک منظر۔ ۔ تصویر:آئی این این

سعودی عرب میں عمر ہ زائرین  کے درمیان روزانہ آب زمزم کی ہزاروں بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں اور مختلف زبانوں میں ان کی رہنمائی کی جاتی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد الحرام انتظامیہ نے بتایا کہ  ایک دن میں زائرین حرم میں زمزم کی۸۵؍ ہزار ۲؍ سو بوتلیں تقسیم کی گئیں۔  اس دوران انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ ۲۵؍ ہزار ۵۶۵؍ زائرین کی مختلف زبانوں میں رہنمائی کی گئی ۔ اس دوران ۵۲۰؍ لیٹر سینی ٹائزر استعمال کیا گیا۔۵۵۰؍ لیٹرسینی ٹائزر روبوٹوں کے ذریعہ  استعمال ہوا جبکہ مختلف مقامات میں۳؍ ہزار ۲۵۰؍ لیٹر سینی ٹائز  کا استعمال ہوا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ زائرین میں۲؍ ہزار ۱۵۰؍ کتابچے تقسیم ہوئے۔۲؍ ہزار۴۷۲؍ معلمین کی خدمات حاصل کی گئیں اور۲۶؍ ہزار ۵؍سو افراد نے ڈیجیٹل سروسز سے فائدہ اٹھایا ۔حرم میں معذوروں کو۲۴۴؍وہیل چیئرز دی گئیں۔ ایک ہزار ۷؍ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئیں جبکہ۹۰۶؍ افراد نے لائبریری کا دورہ کیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK