اُردن نے تاریخ رقم کرتے ہوئے عرب کپ کے سیمی فائنل میں سعودی عرب کو سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عرب کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول نزار الرشدان نے ہیڈر کے ذریعے اسکور کیا۔
EPAPER
Updated: December 16, 2025, 4:56 PM IST | Riyadh
اُردن نے تاریخ رقم کرتے ہوئے عرب کپ کے سیمی فائنل میں سعودی عرب کو سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عرب کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول نزار الرشدان نے ہیڈر کے ذریعے اسکور کیا۔
اُردن نے تاریخ رقم کرتے ہوئے عرب کپ کے سیمی فائنل میں سعودی عرب کو سخت مقابلے کے بعد ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عرب کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول نزار الرشدان نے ہیڈر کے ذریعے اسکور کیا۔
𝗧𝗼 𝗧𝗵𝗲 𝗙𝗶𝗻𝗮𝗹 🏆⏳#معك_يالنشمي pic.twitter.com/y3NUK3v08e
— Jordan FA - الاتحاد الأردني لكرة القدم (@JordanFA) December 15, 2025
قطر کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل میچ میں۶۲۸۲۵؍ تماشائی موجود رہے ، جو ٹورنامنٹ کی اب تک کی سب سے بڑی حاضری رہی۔ دونوں ٹیموں نے محتاط آغاز کیا، تاہم اردن نے مضبوط دفاعی حکمتِ عملی کے ساتھ سعودی حملوں کو مؤثر انداز میں روکے رکھا۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے لئے پرعزم
کوارٹر فائنل میں عراق کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی سنگین چوٹ کا شکار ہونے والے یزان النعیمت کی عدم موجودگی کے باوجود اردن نے شاندار کارکردگی پیش کی اور پورے ۹۰؍ منٹ سعودی ٹیم کے جارحانہ کھیل کو محدود رکھا۔میچ کے دوسرے ہاف میں اردن کی حکمتِ عملی میں تبدیلی نظر آئی، جس سے انہیں جوابی حملوں میں برتری حاصل ہوئی۔ دائیں جانب محمد ابو زریق نے نمایاں کردار ادا کیا اور سعودی دفاع پر دباؤ بڑھایا۔
فیصلہ کن لمحہ میچ کے ۶۶؍ویں منٹ میں آیا جب محمود المردی نے بائیں جانب سے شاندار کراس دیا، جس پر نزار الرشدان نے بلند ہو کر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔گول کے بعد سعودی عرب نے برابری کے لیے زبردستر دباؤ ڈالا۔ البریکان اور صالح الشہری کو مواقع ملے، تاہم اردن کے گول کیپر نے شاندار سیو کرتے ہوئے ٹیم کی برتری کو برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھئے:ڈالر کی مانگ کے درمیان روپیہ لگاتار چوتھے سیشن کے لئے تمام وقت کی کم ترین سطح پر
میچ کے آخری لمحات میں سعودی عرب کو مزید دھچکا اس وقت لگا جب دفاعی کھلاڑی ولید الاحمد کو جوابی حملہ روکنے پر سیدھا ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ اردن نے تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔اردن اب جمعرات کو ہونے والے فائنل میں مراکش کا سامنا کرے گا، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کو۰۔۳؍گول سے شکست دی تھی۔