فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی فٹ بال کے نقشے پر ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی پرو لیگ جس تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
EPAPER
Updated: December 22, 2025, 9:54 PM IST | Zurich
فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی فٹ بال کے نقشے پر ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی پرو لیگ جس تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی فٹ بال کے نقشے پر ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی پرو لیگ جس تیزی سے ترقی کر رہی ہے، وہ جلد ہی دنیا کی ٹاپ تین بہترین لیگز میں شامل ہو جائے گی۔
ایک انٹرویو میں فیفا صدر نے سعودی فٹ بال میں حالیہ برسوں کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا سعودی لیگ اب ایک عالمی رنگ اختیار کر چکی ہے، جس میں کرسٹیانو رونالڈو جیسے دنیا کے صف اول کے فٹ بولرس شامل ہیں۔
یہ لیگ نہ صرف معیار بلکہ بین الاقوامی موجودگی کے لحاظ سے بھی دنیا کی بہترین لیگز کو ٹکر دے رہی ہے۔انفانٹینو نے ۲۰۲۲ء کے ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ارجنٹائنا کے خلاف تاریخی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی قومی ٹیم میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ میں اسپین جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف بھی ایسے ہی حیران کن نتائج دے سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کے فٹ بال پر دی جانے والی توجہ قابلِ ستائش ہے اور یہ شعبہ مستقبل میں مزید ترقی کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھئےَ:اوتار: فائر اینڈ ایش نے ۳؍ دنوں میں باکس آفس کے ۱۱؍ ریکارڈ توڑ دیئے
فیفا صدر نے سعودی عرب کی جانب سے ورلڈ کپ ۲۰۳۴ ءکی میزبانی پر ذاتی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’سعودی عرب ایک مہمان نواز ملک ہے جس کی ثقافت، لذیذ پکوان اور بہترین لوگ اس بڑے عالمی ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی فٹ بال نے نہ صرف سینئر بلکہ جونیئر کیٹیگریز میں بھی غیر معمولی ترقی کی ہے، جو ملک میں فٹ بال کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اڈانی گروپ کی انجن ایم آر او میں داخلے کی تیاری
اسپین کی بادشاہت برقرار، ہندوستانی ٹیم ۱۴۲؍ویں نمبر پر موجود
فیفا کی جانب سے ۲۰۲۵ءکے اختتام پر جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ میں اسپین نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ ستمبر۲۰۲۵ء میں ارجنٹائن کو پیچھے چھوڑنے کے بعد ہسپانوی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، جبکہ ہندوستانی فٹ بال ٹیم عالمی فہرست میں ۱۴۲؍ویں پوزیشن پر برقرار ہے۔ سال کے اختتام پر جاری ہونے والی اس فہرست میں ٹاپ ۱۰؍ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ دنیا کی بہترین ٹیموں کی ترتیب کچھ یوں ہے: اسپین (پہلی پوزیشن)، ارجنٹائن (دوسری پوزیشن)،فرانس (تیسری پوزیشن)،ان کے بعد انگلینڈ (چوتھے)، برازیل (پانچویں)، پرتگال (چھٹے)، نیدرلینڈز (ساتویں)، بلجیم (آٹھویں)، جرمنی (نویں) اور کروشیا (دسویں) نمبر پر موجود ہیں۔