Inquilab Logo Happiest Places to Work

چین کے صدر کو پسند کرتا ہوں لیکن وہ بہت سخت ہیں، ان سے ڈیل کرنا مشکل ہے: ڈونالڈٹرمپ

Updated: June 05, 2025, 1:35 PM IST | Agency | Washington

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ سخت ہیں اور ’ان کے ساتھ معاہدہ کرنا انتہائی مشکل ‘ ہے۔ انہوں نے چین پر محصولات اور تجارتی پابندیوں کو واپس لینے کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

US President Trump and Chinese President Xi Jinping. Photo: INN
امریکی صدرٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ۔ تصویر: آئی این این

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ سخت ہیں اور ’ان کے ساتھ معاہدہ کرنا انتہائی مشکل ‘ ہے۔ انہوں نے چین پر محصولات اور تجارتی پابندیوں کو واپس لینے کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ ٹرمپ نے بدھ کو اپنے ٹروتھ سوشل آن لائن پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران کہا ’’میں چین کے صدر شی کو پسند کرتا ہوں اور ہمیشہ کروں گا لیکن وہ بہت سخت ہیں ، اور ان کے ساتھ معاہدہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔ ‘‘چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے معاہدے کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، ہواوے چپس پر پابندی اور طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں ۔ مئی کے معاہدے میں فریقین نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کیا تھا لیکن امریکہ چین تجارتی کشیدگی سےعالمی منڈی میں بےیقینی بڑھ گئی ہے۔ پیر کو وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا تھا کہ بڑے تجارتی مسائل کے درمیان گزشتہ ماہ کے ٹیرف معاہدے پر اختلافات کو دور کرنے کے لیے ٹرمپ شی جن پنگ سے بات کریں گے۔ مئی میں ، امریکی اور چینی مذاکرات کاروں نے جنیوا میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت چین سے آنے والی اشیا پر امریکی محصولات کو۱۴۵؍ سے کم کر کے۳۰؍فیصد کر دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK