Inquilab Logo Happiest Places to Work

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹوں کی بارش، کمپاؤنڈ میں آگ لگ گئی

Updated: March 18, 2026, 9:55 AM IST | Agency | Baghdad

حالیہ حملوں کے آغاز کے بعد سے یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے ، آتشزدگی سے سفارت خانے کی عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

The Part Of The Us Embassy In Baghdad That Remained Safe.Photo:INN
بغداد میں واقع امریکی سفارتخانہ وہ حصہ جو محفوظ رہا- تصویر:آئی این این
عراق کی راجدھانی میں امریکی سفارتخانہ کو ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر کا نشانہ بنایا گیا ہے جسے حالیہ عرصے کا سب سے بڑا اور شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں اور فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ اسے حالیہ حملوں کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حملوں سے چند گھنٹے قبل ہی امریکہ کے سفارتخانے نے عراق میں موجود اپنے شہریوں کے لئےسیکوریٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ حملہ کی وجہ سے کمپاؤنڈ کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب دھماکہ خیز مواد سے لدے دو ڈرون سفارت خانے کے احاطے کے اندر گرے اور آگ بھڑک اٹھی۔ نیوز ایجنسی ’ژنہوا‘ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ دونوں ڈرون سفارت خانے کی حفاظتی حدود کے اندر گرتے ہی پھٹ گئے جس سے کمپاؤنڈ میں بھیانک آگ لگ گئی۔ حملے کے دوران فوری طور پر پورے کمپاؤنڈ میں سائرن بجنے لگے  تھےلیکن سفارت خانے کا س سیکوریٹی سسٹم ڈرون کو روکنے میں ناکام رہا۔
 
 
ذرائع کے مطابق امریکی دفاعی نظام آنے والے ڈرونز کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے حالانکہ آتشزدگی سے سفارت خانے کی عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ 
 
 
ذرائع کے مطابق پیر کی شام سے لے کر منگل کی صبح تک سفارت خانے پر متعدد بار حملے کئے گئے۔ سامنے آئی ویڈیو فوٹیج میں سفارت خانے کے احاطے کے بالکل قریب ایک ڈرون پھٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی رات میں کئی بار امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا۔بغداد کا گرین زون انتہائی محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں عراقی حکومت کی عمارتیں، پارلیمنٹ اور امریکی سفارت خانے سمیت کئی غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔ تاہم حالیہ برسوں میں یہ علاقہ متعدد راکٹ اور مارٹر حملوں کا نشانہ رہا ہے۔ دریں اثنا عراقی وزارت پیٹرولیم نے اطلاع دی ہے کہ دو ڈرونز نے پیر کی رات گئے جنوبی عراق میں مجنون آئل فیلڈ کو نشانہ بنایا تھا۔ ایک ڈرون ٹیلی کام ٹاور سے ٹکرا یا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرا ڈرون حملہ وہاں کام کررہی ایک امریکی کمپنی کے دفتر کو نشانہ بناکر کیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK