Inquilab Logo

کورونا‌ کے سبب حضرت برکت علی شاہؒ کے عرس کی تقریبات میں کئی تبدیلیاں

Updated: November 29, 2020, 7:45 AM IST | Inquilab News Network | Wadala

سماجی فاصلہ قائم رکھنا ، ماسک پہننا‌ لا زمی، قوالی ، صندل کی اجازت نہیں، مجاور، سینئر انسپکٹر اور مقامی کارپوریٹر نے وڈالا میں واقع درگاہ کاجائزہ لیا

Wadala Dargah
سنیچر کو درگاہ میںعرس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، آج سے تقریبات کا آغاز کیاجائے گا

معروف بزرگ حضرت برکت علی شاہ کے عرس کی تقریبات میں اس دفعہ کورونا‌ کے سبب کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور قوالی ، صندل وغیرہ کی پولیس کی جانب‌ سے اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ بھیڑ بھاڑ کرنے کی سختی سے ممانعت کے ساتھ ماسک لگانا‌ ، سینی ٹائز کرنا اور سماجی فاصلہ قائم رکھنا‌ لازمی قرار دیا گیا  ہے۔
  اتنا ہی نہیں‌ بلکہ سنیچر۲۸؍ نومبر کی شب ۱۰؍ بجے کے بعد غسل کے ذریعے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا لیکن اس دفعہ کورونا‌ کی وجہ سے عام طور پر۵؍ دن تک جاری رہنے والی عرس کی تقریبات کو مختصر کر کے۳؍دن تک ہی رکھے جانے کا امکان ہے ۔اس سلسلے میں سنیچر کو درگاہ کے مجاور ، درگاہ خدمت کمیٹی کے رکن ، سینئرانسپکٹر ،‌بی ایم سی اہلکاروں اور مقامی کارپوریٹر  نے حالات اور انتظامات کا جائزہ لیا تاکہ گائیڈ لائن‌ کے مطابق عمل کیا جاسکے۔ددرگاہ کے مجاور رئیس ابوبکر پٹیل نے نمائندہ انقلاب کو بتایا کہ بھیڑ بھاڑ پر مکمل قابو رہے اس لئے محض۱۰؍ لوگوں کو فاتحہ خوانی کے لئے چھوڑا جائے گا ، ان کے واپس آنے کے بعد اسی طرح دوسرا گروپ بھیجا جائے گا اورسینی ٹائزیشن کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ کووِڈ کے حالات کے سبب قوالی اور صندل لانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔جہاں‌تک نیاز تقسیم کرنے کا معاملہ ہے تو‌ اس کے لئے بھی ایسی ترتیب ہوگی کہ بھیڑ بھاڑ نہ ہو۔
  درگاہ خدمت کمیٹی کے رکن اور سماجی خدمت گار آفاق شیخ نے بتایا کہ کوشش یہ کی جارہی ہے کہ عرس کی تقریبات کا اہتمام بھی ہو اور گائیڈ لائن پر مکمل عمل بھی۔کیونکہ اس خطرناک بیماری سے بچنا اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرنا سب سے اہم اور ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔مقامی کارپوریٹر مفتی سفیان نیاز احمد ونو کے مطابق گائیڈ لائن اور کورونا‌کی ہدایات کے پیش نظر تمام‌ چیزوں کا ‌خیال رکھا جارہا ہے ۔ درگاہ اور متصل حصے کو وقفے وقفے سےسینی ٹائز کرنے کے لئے ایک مشین ہم نے درگاہ کے مجاور کو مہیا کروادی ہے تاکہ اس کا اہتمام کیا جاسکے۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب‌ سے عرس اور دیگر تقریبات کے تعلق سے پہلے ہی احتیاط برتنے کا حکم دیا گیا ہے اور کورونا کی دوسری لہر کے اندیشے سے مزید سختی برتی جارہی ہے۔اس کے علاوہ پولیس بھی مسلسل نگرانی رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK