Inquilab Logo

انٹرویو کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

Updated: April 27, 2023, 11:35 AM IST | Ankara

نشریات بند کر دی گئیں، کچھ دیر بعد معلوم ہوا ہے کہ اردگان کے پیٹ میں اچانک درد اٹھا تھاجس کی وجہ سے انٹرویو۱۰؍ منٹ تک رُکا رہا

Turkish President Recep Tayyip Erdogan
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان کی طبیعت انٹرویو دیتے ہوئے اچانک بگڑ گئی۔ 
 میڈیارپورٹس کے مطابق کے  ترکی کے صدر رجب طیب اردگان منگل کی شام ایک لائیو ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران غیر متوقع طور پر صحت کے ایک مسئلے کا شکار ہو گئے۔انٹرویو براہِ راست نشر کیا جا رہا تھا، اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث نشریات بند کر دی گئیں۔  کچھ دیر بعد معلوم ہوا ہے کہ اردگان کے پیٹ میں اچانک درد اٹھا تھا، جس کی وجہ سے انٹرویو۱۰؍ منٹ تک رُکا رہا۔دس منٹ بعد اردگان پروگرام واپس آئے اور تعطل پر معافی مانگتے ہوئے کہا، ’’بہت زیادہ مصروفیات کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی تھی۔‘‘
 ترک صدر کا انٹرویو پہلے ہی۹۰؍ منٹ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ یاد رہےکہ  ترکی میں۱۴؍ مئی کو پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی مہم عروج پر ہے۔ترک صدر نے کہا، ’’میں نے آج اور کل سخت انتخابی مہم کے دوران اپنا پیٹ خراب کر لیا ہے، میں نے تو یہ پروگرام منسوخ کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔‘‘
  واضح رہے کہ۶۹؍ سالہ اردگان۱۴؍ مئی کو ہونے والے انتخابات میں اپنی ۲۰؍سالہ حکمرانی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک جارحانہ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق  انہیں۲۰۰۳ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پہلی مرتبہ حزب اختلاف  کے وسیع اتحاد کی صورت میںسخت ترین مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 اردگان کے ترجمان ابراہیم قالن نے ٹویٹر پر کہا ،’’ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے صدر کی صحت اچھی ہے۔

Turkish Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK