Inquilab Logo

سمردھی ہائی وے پر گزشتہ ۱۰؍ ماہ کے دوران ۸؍ ہزار سے زائد لوگوں پر کارروائی

Updated: October 17, 2023, 11:37 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

آرٹی او کی جانب سے حادثات کو روکنے کیلئے کی گئی کارروائیوں کی تفصیل جاری، اتوار کے حادثے کے ذمہ دار ۲؍ اہلکار معطل ، ٹرک ڈرائیور گرفتار۔

Samruddhi Highway: Highway of Accidents. Photo: INN
سمردھی ہائی وے: حادثات کی شاہراہ۔ تصویر:آئی این این

 سمردھی ہائی وےپر حادثات پر قابو پانے میں ناکام آرٹی او کے خلاف اپوزیشن اقدام قتل کا معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کررہی ہے لیکن آر ٹی او کا نے اپنے دفاع میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گزشتہ ۱۰؍ ماہ میں کی گئی کارروائی کی تفصیل جاری کی ہے جس کے مطابق اس عرصے میں ۸؍ ہزار سے زیادہ لوگوں سے کروڑوں روپےجرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ 
۷۰۱؍ کلو میٹر طویل سمردھی ممبئی ناگپور ہائی وے گزشتہ سال دسمبر میں شروع کیا گیا تھا اور تب سے اب تک اس ہائی وے پر مسلسل حادثات پیش آ رہے ہیں۔ اپوزیشن نے تو اسے موت کی شاہراہ کا نام دیا ہے ۔آر ٹی او کا دعویٰ ہے کہ وہ مسلسل حادثات پر قابو پانے کیلئے لین کٹنگ کرنے ،غیر قانونی طریقہ سے پارکنگ کرنے اور شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔اور ۱۰؍ ماہ کے عرصے میں اب تک ۸؍ ہزار۴۷۹؍ افراد کے خلاف چالان کیا ہے۔ جس کے ذریعے ۲۵؍ کروڑ ۹۹؍ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔ آر ٹی او کے بقول حادثات پر قابو پانے کے مقصد سے لاپروائی سے گاڑی چلانے والوں سے کم سے کم روزانہ ۳۲؍ لوگوں کے خلاف جرمانہ کا چالان جاری کیا جاتا ہے۔
گزشتہ روز اس ہائی وے پر پیش آئے اندوہناک حادثہ میں ۱۲؍ افراد ہلاک اور ۲۰؍ سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ ٹرانسپورٹ محکمہ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ حادثات پر قابو پانے کیلئے کی جانے والی کارروائی کے دوران گزشتہ۱۰؍ ماہ کے دوران ۴۱؍ سو افراد کو لین کٹنگ کرنے ،۲؍ ہزار ۱۴۱؍ افراد کو ریفلیکٹر کے بغیر گاڑی چلانے ، ۴۵۰؍ کو مقررہ رفتار سے زیادہ تیز چلانے اور ۵؍ ہزار ۳۱۵؍ لوگوں پر ہائے وے پر گاڑی پارک کرنے کی پاداش میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ اتوار کو غیر قانونی پارکنگ کے سبب ہی حادثہ پیش آیا تھا ۔ آر ٹی او نےیہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ۵۰؍ ہزار سے زائد گاڑیوں کے ٹائر کی جانچ کی گئی ہے جبکہ شراب پی کر گاڑی چلانے والے ۴؍ ہزار ۶؍ سو بس ڈرائیوروں کی ذہن سازی کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ دسمبر سے اب تک اس ہائی وے پر ۱۵۰؍ سے سو زائد سڑک حادثات ہوچکے ہیں جس میں اب تک ۱۱۲؍ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اتوار کو ہونے والے حادثے کے ذمہ دار ۲؍ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جنہوں نے ٹرک کو غلط جگہ پرروکا تھا۔ جبکہ ٹرک ڈرئیورکو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK