Inquilab Logo

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ، پارٹی کا احتجاج

Updated: October 11, 2023, 9:21 AM IST | Agency | New Delhi

منی لانڈرنگ معاملے میں جاری تفتیش کے دوران یہ کارروائی کی گئی

There was a heavy police guard outside Amanatullah Khan`s house. Photo: PTI
امانت اللہ خان کے مکان کے باہر پولیس کا سخت پہرہ تھا۔ تصویر:پی ٹی آئی

ای ڈی نے منگل کو عام آدمی پارٹی کے دہلی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ امانت اللہ اور کچھ دوسرے  افرادکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے میں چھاپے ماری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے امانت اللہ کے مکان سمیت مختلف احاطوں کی تلاشی لی۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے دہلی وقف بورڈ میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق ایک مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ان کے خلاف سی بی آئی کی ایف آئی آر اور دہلی کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی ایف آئی آر کا نوٹس لیا ہے اور یہ کارروائی اسی سلسلے میں کی گئی ہے۔ و اضح رہے کہ امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین ہیں۔
سی بی آئی اور دہلی حکومت کے اے سی بی دونوں نے دہلی وقف بورڈ کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلہ میں الگ الگ کیس درج  کئے ہیں۔ یاد رہے کہ امانت اللہ خان کو گزشتہ سال اے سی بی نے گرفتار بھی کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ تلاشی کے دوران کچھ ڈائریاں برآمد کی گئی ہیں جن میں مشتبہ لین دین ہے۔ یہ ڈائریاں امانت اللہ خان کے قریبی ساتھی لڈن خان سے برآمد ہوئی تھیں۔ ڈائریوں میں مبینہ طور پر حوالہ کے ذریعے لاکھوں کی لین دین کا ذکر تھا۔ ان میں زیادہ تر ٹرانزیکشنز غیر قانونی منی لانڈرنگ کی تھیں۔ کچھ ٹرانزیکشن بیرون ملک سے بھی ہوئی تھیں۔ اسی کے بعد اے سی بی نے اپنی تحقیقات ای ڈی کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ اس معاملے میں پارٹی کارکنوں نے دہلی میں کئی جگہوں پر احتجاج کیا اور تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال پر آواز بلند کی ۔ پارٹی کارکنوں نے کم از کم ۱۰؍ اسمبلی حلقوں میں احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK