• Wed, 13 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سینئر وکیل کپل سبل سپریم کورٹ باراسوسی ایشن کے صدر منتخب

Updated: May 17, 2024, 1:47 PM IST | New Delhi

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل عدالت عظمیٰ کی باراسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو ئے ہیں۔ انہوں نے ایک ہزار، ۰۶۶؍ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سینئر وکیل پردیپ رائے کو شکست سے دوچار کیا۔ کپل سبل نے اس موقع پر کہا کہ ’’وکیلوں کی اولین ترجیح قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنااور آئین کی حفاظت ہے۔‘‘

SC Senior Counsel Kapil Sibal. Photo: INN
سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل۔ تصویر: آئی این این

جمعرات کو سینئر وکیل کپل سبل کو سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن (ایس سی بی اے ) کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔کپل سبل نے ایک ہزار ۰۶۶؍ ووٹ حاصل کئے اور سینئر وکیل پردیپ رائے کو شکست سے دوچار کیا جنہوں نے ۶۸۹؍ ووٹ حاصل کئے تھے۔ یاد رہے کہ ۲۰۰۱ء تا ۲۰۰۲ء میں بھی انہوں نے بار اسوسی ایشن کے صدر کے طور پر خدمت انجام دی تھی۔ قبل ازیں ۱۹۵۵ء تا ۱۹۹۶ء اور ۱۹۷۷ء تا ۱۹۸۸ء بھی وہ اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: قرآن میں آزمائشوں کے بارے میں مسلمانوں کو خبردار کردیا گیا ہے 

اس عہدے کیلئے ۶؍ امیدواروں کو نامزد کیا گیا تھا جن میں پردیپ کمار، کپل سبل، ادیش اگروالا، پریا ہنگورانی، نیرج سریواستو اور تریپوراری رائے بھی شامل ہیں۔ کپل سبل نے بار اینڈ بینچ کو دیئے جانے والے اپنے انٹرویومیں کہا کہ وکیلوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کو قائم رکھیں۔

کپل سبل جشن کے موقع پر۔ تصویر: پی ٹی آئی

ان کا مقصد آئین کی حفاظت ہے۔ تو اگر آپ سیاسی مقاصد کے تحت بار کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتےہیںتو آپ نے اپنی ذمہ داری بخوبی انجام نہیں دی ہے۔ آپ کا اپنا سیاسی فلسفہ ہو سکتا ہےلیکن اس کا آپ کے پیشے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے۔میں بھی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ تھا لیکن عدالت میں ہم نے کبھی اس کی حمایت نہیں کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK