Inquilab Logo

ای ڈی نے مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چٹرجی کی ۱۴؍ دن کی ریمانڈ طلب کی

Updated: July 26, 2022, 12:10 AM IST | kolkata

بھونیشور کی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ انہیں صحت کے مسائل ضرور ہیں لیکن اس کیلئے اسپتال میں داخل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے

Bengal Industries and Parliamentary Affairs Minister Partha Chatterjee
بنگال کے صنعت اور پارلیمانی امور کے وزیر پارتھا چٹرجی

یہاںادیشہ میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چٹرجی کو صحت سے متعلق مسائل ضرور ہیں لیکن اس کیلئے انہیں اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ایمس کے اگزیکٹیو ڈائریکٹر آشوتوش بسواس نے کہا کہ ’’ہم نے (چٹرجی) کی مکمل تفتیش کرلی ہیں۔ انہیں کچھ دائمی بیماریاں ہیں لیکن اس کی وجہ سے انہیں فوری طور پراسپتال میں داخل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
  خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے افسروں نے اسکولوں میں ملازمتوں سے متعلق مبینہ گھوٹالہ کے سلسلے میں گرفتار مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چٹرجی کو پیر کو کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ایک ایئر ایمبولینس کے ذریعے ادیشہ کی راجدھانی بھونیشور لایا تھا۔ یہاں ای ڈی نے  عدالت سے۱۴؍ دنوں کی تحویل کی مانگ کی ہے۔عدالت نے۲۴؍ جولائی کو ای ڈی کو ہدایت دی تھی کہ چٹرجی کو پیر کی صبح ’ایئر ایمبولینس‘ کے ذریعہ ’ایمس‘ بھونیشور لے جائیں اوررپورٹ حاصل کریں کہ ان کی صحت کیسی ہے؟ خیال رہے کہ چٹرجی کو مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں ای ڈی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ اُس وقت وہ ریاست کے وزیرتعلیم تھے۔  فی الحال وہ ریاست کے صنعت اور پارلیمانی امور کے وزیر ہیں۔ گزشتہ دنوں انہیں ایک ٹرائل کورٹ نے پیر تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK