Inquilab Logo Happiest Places to Work

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی مغربی بنگال میں انتخابی تیاریوں میں تیزی

Updated: March 24, 2026, 10:09 AM IST | Kolkata

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک آن لائن جائزہ اور تربیتی اجلاس منعقد کیا، جس میں ضلع انتخابی افسران (ڈی ای اوز)، سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس پیز)، پولیس کمشنرز (سی پیز) اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

West Bengal Assembly Candidate.Photo:PTI
مغربی بنگال کی ایک امید۔وار۔ تصویر:پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک آن لائن جائزہ اور تربیتی اجلاس منعقد کیا، جس میں ضلع انتخابی افسران (ڈی ای اوز)، سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس پیز)، پولیس کمشنرز (سی پیز) اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ 
سرکاری پریس نوٹ کے مطابق اس اجلاس کا مقصد ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینا اور پرامن و شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانا تھا۔ کمیشن کے اعلیٰ حکام نے پولنگ اسٹیشنوں کے انتظامات، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے نظم و نسق، لاجسٹکس، عملے کی تربیت، ضبطی کارروائیوں، امن و امان کی صورتحال اور ووٹر بیداری مہمات سمیت مختلف اہم پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’پیکی بلائنڈرز‘‘ فلم نے ٹومی شیلبی کی کہانی کو پُراثر انجام دیا


یہ جائزہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے۹؍ مارچ کو مغربی بنگال کے دورے کے بعد منعقد کیا گیا، جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ریاست میں انتخابات ’’تشدد سے پاک، دباؤ سے آزاد اور لالچ سے مبریٰ‘‘ ماحول میں کرائے جائیں، تاکہ ووٹر بغیر کسی خوف یا دباؤ کے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ پیچھے ہٹے، اپنی ہی وارننگ ۵؍ دن کیلئے مؤخر کردی

اسی ہدایت کے تحت اجلاس میں نیشنل لیول ماسٹر ٹرینرز (این ایل ایم ٹیز) کی جانب سے خصوصی تربیت بھی دی گئی، جس میں افسران کو امن و امان برقرار رکھنے، حساس علاقوں کی نشاندہی، انتخابی اخراجات کی نگرانی اور ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کو یقینی بنانے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔  ریاست میں سخت مقابلے والے انتخابات کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اقدامات کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK