Inquilab Logo

اسکولوں میں الیکشن کمیشن کے دفاتر، بورڈ امتحان کے درمیان طلبہ کیلئے دشواری

Updated: March 01, 2024, 11:50 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

بیشتر اسکولوں کے گرائونڈ فلور پر الیکشن کمیشن نے ڈیویژنل آفس قائم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے معذور بچوں کو امتحان کیلئے اوپر کے منزلوں پر جانا پڑ رہا ہے۔

Another worry for schools during board exams. Photo: INN
بورڈ امتحان کے دوران اسکولوں کیلئے ایک اور پریشانی۔ تصویر : آئی این این

بھی اساتذہ کو الیکشن کی ڈیوٹی سے مستثنیٰ کرنے کا معاملہ حل نہیں ہواتھا کہ ایک اور پریشانی نے اسکول انتظامیہکو آ لیا ہے۔ بورڈ امتحان کےدوران الیکشن کمیشن نے ممبئی کے متعدد اسکولوں میں اپنے ڈیویژنل دفاتر قائم کئے ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں کی اپنی سرگرمیوں میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ 
  یاد رہے کہ ان دنوں متعدد اسکولوں میں بورڈ امتحان کاسینٹر لگا ہواہے۔ اسی دوران ان سینٹروں کے گرائونڈ فلور کے کمروں میں ڈیویژنل الیکشن آفس کے کھل جانے سے یہاں کے معذور اور بیمار طلبہ کیلئے امتحان دینا مشکل ہوگیاہے۔ کیونکہ گرائونڈ فلور پر جگہ نہ ہونے سے انہیں امتحان دینےکیلئے اوپری منزل پر منتقل کرنےکی نوبت آ گئی ہے۔ ان طلبہ کو گرائونڈ فلور کےبجائے فرسٹ فلو رپر جاکر امتحان دینے کے سبب چڑھنے اترنے میں پریشانی ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی ڈیویژنل الیکشن آفس کےسبب بورڈ امتحان کے شیڈول میں بدنظمی ہونے کا امکان ہے۔ 
 واضح رہےکہ ایچ ایس سی کے بعد یکم مارچ سے ایس ایس سی امتحان کاآغاز ہورہاہے۔ ان امتحانات میں شریک ہونےوالے معذور اور بیمار بچوں کے بیٹھنے کاانتظام عموماً گرائونڈ فلور کی کلاس روم میں کیاجاتاہے لیکن گرائونڈ فلور پر ڈیویژنل الیکشن آفس کے کھلنے سے ان طلبہ کو امتحان دینے کیلئے پہلی منزل پر جاناہوگا۔ ممبئی کے ولسن کالج میں الیکشن کمیشن نے اپنے دفتر کیلئے ۵؍ کلاس روم اور گراؤنڈ فلور پر ایک آڈیٹوریم لیا ہے جسکی وجہ سے امتحان دینے کیلئے آنےوالے طلبہ کیلئے جگہ کم پڑ رہی ہے۔ اس تعلق سے جنوبی ممبئی کے ایک اسکول کے معلم نے بتایاکہ ’’ہمارے اسکول میں بھی الیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران پولیس کےہمراہ کئی بار آچکے ہیں۔ انہوں نے اسکول کی عمارت کا معائنہ کیا اورکمرے بھی طلب کئے لیکن ابھی تک متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے کسی طرح کا حکم نامہ نہیں آیاہے۔ اسلئے ابھی یہاں ڈیویژنل الیکشن آفس قائم نہیں کیاگیا ہے لیکن امکان ہے کہ جلد ہی یہاں بھی الیکشن کادفترقائم کیاجائے گا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK