Inquilab Logo

ملک میں پارلیمانی الیکشن تک سال بھر انتخابی ہلچل جاری رہے گی

Updated: May 15, 2023, 10:25 AM IST | New Delhi

کرناٹک کے بعد اب مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں  اسمبلی انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز ہوں گی

Congress workers again worshiped the cylinder on Sunday after the election victory.
انتخاب میں فتح کے بعد اتوار کو پھر کانگریس کارکنوں نے سلنڈر کی پوجا کی۔

 کرناٹک میں سنیچر کو انتخابی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی انتخابی عمل بھلے ہی مکمل ہوگیا ہو مگر امسال ملک میں سال بھر انتخابی  ہلچل تیز رہے گی اور یہ سلسلہ  ۲۰۲۴ء کےپارلیمانی الیکشن تک جاری  رہے گا۔ لوک سبھا الیکشن کے ساتھ بھی کم ازکم ۳؍ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن ہو نے کا امکان ہے۔
 امسال کرناٹک کے بعد مدھیہ پردیش، راجستھان ، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں   اسمبلی انتخابات ہونے ہیں جبکہ سال کا آغاز ہی  ۲۰۲۳ء کا آغاز  شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، تریپورہ اور میگھالیہ  کے  انتخابات سے ہوا  تھا۔   
 میزورم کی ۴۰؍ رکنی اسمبلی کی میعاد ۱۷؍ دسمبر کو ختم ہوگی جبکہ چھتیس گڑھ ا ور مدھیہ پردیش کی  کی قانون ساز اسمبلیوں کی میعاد ۳؍ اور ۶؍ جنوری ۲۰۲۴ء کو مکمل ہوگی۔ ان کے علاوہ راجستھان اور تلنگانہ کی اسمبلیوں کی میعاد بالترتیب ۱۴؍ اور ۱۶؍ جنوری تک ہے۔ چونکہ مذکورہ اسمبلی کی میعاد ختم ہونے سے قبل نئی اسمبلیوں کا انتخاب ضروری ہے اس لئے  ان پانچوں ریاستوں میں ایک ساتھ الیکشن منعقد کرائے جانے کے امکان زیادہ ہے۔
ٍ  ان پانچ ریاستوں کے علاوہ جموں کشمیر  کی اسمبلی کیلئے بھی اسی سال الیکشن کروائے جاسکتے ہیں۔اسی  کے علاوہ آندھرا،ا دیشہ اور اروناچل پردیش کی اسمبلیوں کی میعاد چونکہ آئندہ سال  یعنی ۲۰۲۴ء میں جون میں مختلف تاریخوں میں مکمل ہورہی ہے اس لئے ان کے الیکشن  پارلیمانی الیکشن کے ساتھ بھی کروائے جاسکتے ہیں۔

karnataka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK