Inquilab Logo

انتخابی بونڈز کے تفصیل ظاہر کرنے کے خلاف صنعتی تنظیمیں سپریم کورٹ سے رجوع

Updated: March 18, 2024, 8:29 PM IST | New Delhi

آج ملک کی مختلف صنعتی تنظیموں نے الیکٹورل بونڈز کی تفصیلات ظاہر کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ دفاعی وکیل مکل روہتگی نے عدالت عظمیٰ سے سوال کیا کہ الیکٹورل بونڈ کی تفصیلات کیسے ظاہر کی جا سکتی ہے جبکہ اس اسکیم میں عطیہ دہندگان کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی گیارنٹی دی گئی ہے؟ اس کے جواب میں چیف جسٹس چندرچڈ نے کہا کہ ہم نے ۱۲؍ اپریل ۲۰۱۹ء کو ہی تفصیلات ظاہر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

لائیو لاء کی ایک رپورٹ کے مطابق دی کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی )، دی فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) اور اسوسی ایٹ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (اے سی سی )نے آج انتخابی بونڈز معاملے میں الفانیومرک نمبر اور سیریل نمبر کو ظاہر نہ کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ خیال رہے کہ یہ نمبر یہ دیکھنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں کہ کون سی پارٹی کو کس نے کتنے بونڈز عطیہ کئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: لوک سبھا انتخابات: کانگریس ’’پانچ نیائے‘‘ کو اپنے منشور کا حصہ بنائے گی

اس ضمن میں فکی اور اسوچیم کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل مکل روہتگی نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ڈی وائے چندرچڈ کی قیادت والی بینچ سے درخواست کی کہ وہ الیکٹورل بونڈز نمبر کو ظاہر کرنے کے معاملے میں الگ نظریہ پیش کررہے ہیں، جس کےجواب میں ڈی وائے چندرچڈ نے کہا کہ انہوں نے اس طرح کی کوئی بات نہیں کہی ہے۔ مکل روہتگی نے سوال قائم کیا کہ الیکٹورل بونڈ کی تفصیلات کیسے ظاہر کی جا سکتی ہے جبکہ الیکٹورل بونڈ اسکیم میں اس بات کی گیارنٹی دی گئی ہے کہ عطیہ دینے والی کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی؟

یہ بھی پڑھئے: الیکٹورل بونڈز: سپریم کورٹ ایس بی آئی پر پھر برہم، ۲۱؍ مارچ تک تمام تفصیلات ظاہر کرنے کا حکم

اس کے جواب میں چندرچڈ نے کہا کہ ۱۲؍ اپریل ۲۰۱۹ء سے ہم (سپریم کورٹ) نےتفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس وقت سبھی متعلقہ اداروں اور افراد کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔اسی لئے ہم نے اس عبوری حکم سے پہلے خریدے جانے والے بونڈ کی تفصیلات ظاہر کرنے کی ہدایت نہیں دی۔ یہ آئینی بینچ کا شعوری فیصلہ تھا۔ عدالت کے مطابق صنعتکاروں نے فیصلہ سامنے آنے کے بعد عدالت سے رجوع کیا ہے اور عدالت اب اس مسئلے میں کچھ بھی نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھئے: عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے ۶؍ ریاستوں کے ہوم سیکریٹری کا تبادلہ کیا

خیال رہے کہ آج عدالت نے ایس بی آئی کو حکم جاری کیا کہ وہ ۲۱؍ مارچ کو ۵؍ بجے سے پہلے الیکٹورل بونڈ کی تمام تفصیلات ظاہر کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK