Inquilab Logo

ممبئی: ملاڈ میں ۲؍ منزلہ عمارت گرنے سے ۱۱؍ افراد کی موت

Updated: June 10, 2021, 10:27 AM IST | Mumbai

ل رات ملاڈ، ممبئی کی ایک کچی آبادی میں دومنزلہ عمارت گرنے سے آٹھ بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔اس واقعے میں کم از کم سات دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی بہت سے افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کارروائی جاری ہے۔

Pic: Midday
تصویر :مڈ ڈے

کل رات ملاڈ، ممبئی کی ایک کچی آبادی میں دومنزلہ عمارت گرنے سے آٹھ بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔اس واقعے میں کم از کم سات دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی بہت سے افراد ملبے میں پھنسے ہوئے  ہیں جنہیں نکالنے کی کارروائی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی ایم سی اس قسم کے حادثے سے بچنے کیلئے ڈھے جانے والی عمارت کے قریب واقع ایک تین منزلہ عمارت سے بھی لوگوں کو نکال رہی ہے، یہ عمارت بھی خستہ ہے۔ اس دوران مقامی افراد نے سرچ ٹیم کے ساتھ مل کر زخمیوں کو بچانے میں مدد کی۔ زخمیوں کو کاندیولی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ مجموعی طور پر ١٨ زخمی ہوئے ہیں جن میں ١١ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بی ایم سی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے مطابق بدھ کی رات ١١ بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ بی جے پی کے ترجمان رام کدم نے اس حادثے کو غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے وقوع پر اب بھی موجود ہیں، اور امدادی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK