Inquilab Logo

ملک میں جمہوریت کے تحفظ کیلئے بی جےپی کو ہٹانے پر زور

Updated: September 08, 2023, 9:04 AM IST | ali imran | Chandrapur

سابق وزیرتعلیم وسنت پرکےکے مطابق ایک تڑی پار ملک کا وزیر داخلہ بن سکتا ہے تو مجھ جیسا قبائلی استاد ریاست کا وزیر کیوں نہیں بن سکتا ؟

Addressing the press conference of Vasant Parke.
وسنت پرکے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے۔

ہماری مضبوط جمہوریت کی وجہ سے ایک تڑی پار ملک کا وزیر داخلہ بن سکتاہے تو مجھ جیسا قبائلی استاد ریاست میں وزیر کیوںنہیںبن سکتا؟ یہی ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے۔‘‘ یہ خیالات ریاست کے سابق وزیر تعلیم اور کانگریس لیڈر وسنت پرکے کے ہیں۔
  انہو ں  نے مزید کہا ،’’ اگر جمہوریت کو برقرار رکھنا ہے تو بی جے پی جیسی پارٹی کو اقتدار سے ہٹانا چاہئے۔جن سمواد یاترا میں حصہ لینے گڑ چرولی  پہنچے وسنت راؤ پرکے نے میڈیا سے بات چیت بھی بات چیت کی۔ واضح رہے کہ کانگریس  لیڈروں کی جن سمواد یاترا کے موقع پر ضلع میں خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ 
 سابق وزیر تعلیم وسنت پرکے جمعرات کو گڑ  چرولی دورے پر  پہنچے۔ اس موقع پر ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ،’’ منی پور جیسے واقعات پر وزیر اعظم مودی اور تمام حکمراں لیڈر خاموش ہیں۔ ملک میں انتشار پیدا کر کے فسادات کرائے جا رہے ہیں۔ بے روزگاری، اور کسانوں کی خودکشیاں بہت بڑھ گئی ہیں لیکن حکمراں جماعت اس پر بات کرنے کے بجائے ملک کا نام بدلنے میں مصروف ہے۔‘‘ وسنت پرکے نے سمبھاجی بھڑے کا نام لئے بغیر کہا ،’’ کچھ بد دماغ لوگ فضول باتیں کر کے معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اداروں کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور مخالفین کے پیچھے `ای ڈی لگائی جا رہی ہے۔ صحافیوں کو جیلوں میں ڈال کر جمہوریت کو دبایا جا رہا ہے۔ اس لئے ملک میں اقتدار کی تبدیلی ضروری ہے۔‘‘ پرکے نے کہا ،’’ایسے حالات میں آئین اور جمہوریت کو بچانے کیلئےکانگریس پارٹی جن سمواد یاترا کے ذریعے عوام کے درمیان جا رہی ہے اور ان کے مسائل کو سمجھ رہی ہے۔‘‘
  اس موقع پر کانگریس کے ضلع صدر مہیندر برہمن واڑے، سابق رکن پارلیمنٹ ماروت راؤ کوساوے، سابق رکن اسمبلی نودیو اُوسنڈی، آنندراؤ گیڈام، ڈاکٹر نام دیو کرسن، وشواجیت کوساوےا ور دیگر لیڈر موجود تھے۔

Democracy Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK