Updated: October 25, 2026, 5:07 PM IST
| Paris
یورپ کے کئی ممالک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، جس کے دوران متعدد شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فرانس، اٹلی، اسپین، بلجیم اور البانیہ میں احتجاج کے دوران گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں ، جبکہ کئی مقامات پر حالات کشیدہ ہوگئے۔
یورپ کے کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں مظاہرین اور پولیس کی درمیان جھڑپیں ہوئی جس دوران پولیس نے۱۱؍ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ۹۶؍ افراد زیر حراست ہیں ، اس کے علاوہ دیگر کئی شہروں میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ ادھر اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل میں انتخابات سے قبل نتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں آنسو گیس اور مرچوں کے اسپرے کا ستعمال کیا گیا جبکہ البانیہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ فرانس میں بھی بڑھتی مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا اور پیرس میں ہونے والا مارچ بڑی حد تک پرامن رہا۔ اس حوالے سے فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق مارچ میں ایک لاکھ۱۰؍ ہزار افراد نے شرکت کی، تاہم مارچ کے اختتام پر مظاہرین اور پولیس میں بعض جھڑ پیں بھی ہوئیں ، شیلنگ، جلاؤ گھیراؤ اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی، جس پر۱۰۰۰؍افراد گرفتار کئے گئے جبکہ فرانس میں ۷۰؍ہزار پولیس اہلکار تعینات کئےگئے تھے۔