Inquilab Logo

سلوواکیہ کی ایک عمارت میں دھماکہ

Updated: December 10, 2019, 2:48 PM IST | Bratislava

سلوواکیہ کے شہر پریسوو میں واقع ایک ۱۲؍ منزلہ عمارت میں گیس دھماکہ ہونے کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے

(سلووگاکیہ کی ایک بلڈنگ میں دھماکہ (تصویر: جاگرن
(سلووگاکیہ کی ایک بلڈنگ میں دھماکہ (تصویر: جاگرن

 براتسلاوا : سلوواکیہ کے شہر پریسوو میں واقع ایک ۱۲؍ منزلہ عمارت میں گیس دھماکہ ہونے کی وجہ  سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی  ہےجبکہ ۴۰؍  لوگ زخمی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی سلوواکیہ کے وزیر اعظم پیٹر  پیلے گرين جائے حادثہ پہنچے۔ بعد ازاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا  کہ ’’ہم نے گیس دھماکے میں اب تک پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن یہ تعداد اب بڑھ بھی سکتی ہے۔‘‘محکمہ فائر بریگیڈ  کے اہلکاروں کے مطابق یہ دھماکہ جمعہ کی دوپہر کو ہوا تھا۔  اس کے بعد آگ کی لپٹوں نے  عمارت کے سب سے اوپر کے چار یا پانچ منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
 یہ ابھی واضح نہیں ہوا  ہے کہ واقعہ کے وقت عمارت میں کتنے لوگ  موجود تھے لیکن محکمہ فائر بریگیڈ کے  اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے اس فلک بوس  عمارت سے محفوظ نکالےگئے تمام لوگوں کو  قریب  ہی کے ایک اسکول  میں پہنچا دیا ہے۔ وزیر صحت اینڈریا کلاؤسكا نے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے کسی کی بھی حالت نازک نہیں ہے۔ سبھی جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔ شہر کے میئر  اینڈریا ٹركانووا نے کہا کہ سلوواکیہ میں  گزشتہ ۵۰؍  برسوں میں ہونے والے حادثات میں یہ تیسرا سب سے  خوفناک المیہ ہے۔حملے سے متعلق دیگر تفتیش جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK