Inquilab Logo

انڈیا اتحاد ملک سے جوہری ہتھیار ختم کردے گا: امیت شاہ

Updated: May 20, 2024, 11:17 AM IST | Agency | Prayagraj

پریاگ راج میں مرکزی وزیر داخلہ کا عوامی جلسے سے خطاب، اپوزیشن کےا تحا د پر سنگین الزامات۔

Home Minister Amit Shah speaking at Prayagraj. Photo: PTI
پریاگ راج میں وزیرداخلہ امیت شاہ خطاب کرتےہوئے۔ تصویر :  پی ٹی آئی

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق صدر امیت شاہ نے پریاگ راج میں  ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد ملک سے جوہری ہتھیار ختم کردے گا۔ اتوار کو دوپہر ۱۲؍ بج کر۳۴؍ وزیر داخلہ امیت شاہ کا ہیلی کاپٹر پریاگ راج کے میجا کے سیراؤں گاؤ ں کے ہیلی پیڈ پر اترا۔ بعدازاں اسٹیج پر پہنچتے ہی امیت شاہ نے کسی تمہید اورتعارف کے بغیر مائک سنبھال کیا اور انڈیا اتحاد پر شدیدتنقید کی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ہماری ضمانت سماجی اور اقتصادی تحفظ کی ضامن‘‘

اس موقع پر انہوں نے عوامی جلسے سے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ایک عظیم ہندوستان کی تعمیر کا انتخاب ہے۔ ملک کو محفوظ اورطاقتور بنانے کے عزم کا انتخاب ہے۔ ایسے میں عوام قیادت سے محروم انڈیا اتحاد کی سیاست کو سمجھ چکے ہیں۔ اس بار الیکشن میں ۴۰۰؍ سو سےز ائد سیٹیں دے کر عوام مودی کو تیسری بار وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘ 
  اس موقع پر ان کا یہ بھی کہناتھا، ’’انڈیا اتحاد ملک میں دفعہ ۳۷۰؍ کو واپس لانا چاہتا ہے۔ پاکستان کو اہمیت دیتا ہے اور جو ہر ی ہتھیاروں کا تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK