شہر میں صدارتی رہائش گاہ کے نزدیک ایک شخص کی اندھا دھند گولی باری میں۳؍ کی موت ہوگئی اورکئی دیگر زخمی ہوگئے
EPAPER
Updated: December 10, 2019, 2:36 PM IST | Mexico City
شہر میں صدارتی رہائش گاہ کے نزدیک ایک شخص کی اندھا دھند گولی باری میں۳؍ کی موت ہوگئی اورکئی دیگر زخمی ہوگئے
میکسیکوسٹی : میکسیکو شہر میں صدارتی رہائش گاہ کے نزدیک ایک شخص کی اندھا دھند گولی باری میں۳؍ کی موت ہوگئی اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔ بعد میں پولیس کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کےروز پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مسلح شخص نیشنل پیلس علاقے میں پیشاب کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن آس پاس کے لوگوں کےمنع کرنے پر اس نے مشتعل ہوکر ان لوگوں پر گولیاں چلا دیں جس میں۳؍ کی موت اور کئی زخمی ہوگئے۔