Inquilab Logo

دہلی چلو آندولن: وزرات زراعت ارجن منڈا نے کسانوں کو پانچویں مرحلے کی گفتگو کیلئے مدعو کیا

Updated: February 21, 2024, 2:23 PM IST | New Delhi

آج مرکزی وزرات زراعت ارجن منڈا نے کسانوں کو مرکز کے ساتھ پانچویں مرحلے کی گفتگو کیلئے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ تمام معاملات پر گفتگو کی جائے گی اور کسانوں سے امن قائم رکھنے اور گفتگو کے ذریعے حل ڈھونڈنے کی اپیل کی۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ سمیوکت کسان مورچہ جمعرات کو ملک بھر کے کسانوں کی اہم میٹنگ منعقد کرے گا جس میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ صبح ہریانہ پولیس نے بیریکیڈس کی جانب بڑھنے والے نوجوان کسانوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔

Farmers after firing tear gas shells. Photo: PTI
کسان آنسو گیس کے گولے داغنے کے بعد۔ تصویر: پی ٹی آئی

کسان چلو آندولن کے دوران جب آج متعدد نوجوان کسانوں نے ہریانہ کے قریب شمبھو سرحد کے قریب لگے ہوئے بیریکیڈس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ پولیس نے آج صبح ۱۱؍ بجے کے قریب کسانوں پر آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔ واضح رہے کہ کسانوں نے حکومت کی ایم ایس پی پر حکومتی ایجنسیوں کو ۵؍فصلیں فروخت کرنے کی تجویز مستردکرنے کے بعد آج دوبارہ اپناآندولن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ۱۳؍ فروری کو آندولن کے پہلے دن جب کسانوں نے ہریانہ کی شمبھو سرحد کے ذریعے دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی تب بھی پولیس نے ان پر آنسوگیس کے گولے داغے تھےجس کے نتیجے میں کسان اور ہریانہ پولیس کے درمیان تصادم پھوٹ پڑا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی چلو آندولن: کسان مظاہرین نے حکومت کی تجویز مسترد کی

اتوار کو ۳؍ مرکزی وزراءکے ساتھ میٹنگ کے دوران مرکزی وزراء نے تجویز پیش کی تھی کہ کسان حکومتی ایجنسیوں کو ۵؍ فصلیں اقل ترین قیمت پر فروخت کریں۔ پیر کو سمیوکت کسان مورچا نے حکومت کی یہ تجویز مسترد کردی تھی۔ سمیوکت کسان مورچا کے لیڈر دالیوال نے کہا تھا کہ حکومت کی یہ تجویز کسانوں کے مطالبات کا رخ موڑنے اور انہیں کمزورکرنے کی کوشش ہے۔ 

سکیوریٹی افسران پہرہ دیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

جمعرات کو سمیوکت کسان مورچا کی اہم میٹنگ منعقد ہوگی: راکیش ٹکیت
بھارتیہ کسان یونین کے صدر راکیش ٹکیت نے کہا کہ سمیوکت کسان مورچا کی اہم میٹنگ جمعرات کو منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر کے کسان جمع ہوں گے اور آندولن کے آگے کی حکمت عملی طے کریں گے۔راکیش ٹکیت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ایک میمونڈرم ، جس میں کسانوں کے مطالبات لکھے جائیں گے، مرکزی اور ریاستی حکومت کو دیا جائے گا۔
ٹکیت نے مزید کہا کہ کسانوں کیلئے اقل ترین قیمت پر قانونی گارنٹی ،الیکٹریسٹی امانڈمینٹ بل اور سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو نافذ کرنے کے مطالبات سب سے اہم ہیں۔

کسان احتجاج کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

مرکزی وزراعت زراعت ارجن منڈا نے کسانوں کو مرکز کے ساتھ پانچویں مرحلے کی گفتگو کیلئے مدعو کیا
مرکزی وزرات زراعت ارجن منڈا نے آج کسان مظاہرین کو حکومت کے ساتھ پانچویں مرحلے کی گفتگو کیلئے مدعو کیا ہےجس میں ایم ایس پی جیسے ا ہم مطالبات پر گفتگو کی جائےگی۔وزرات زراعت نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن قائم رکھنے کی کوشش کریںاور حل نکالنے کیلئے گفتگو کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

منڈا نے کہا کہ ہم تماممعاملات پر گفتگو کرنے کیلئے تیار ہیںچاہے وہ ایم ایس پی ہو یا اور کوئی معاملہ۔ ہم صرف گفتگو کے ذریعے ہی حل نکال سکتےہیں۔میں نے کسانوں کو پانچویں مرحلے کی گفتگو کیلئے مدعو کیا ہے۔ان سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے اور ایسا حلڈھونڈنے کا کہا ہے جو سب کیلئے بہترہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK