میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو میں قیام کرے گی۔
EPAPER
Updated: May 26, 2026, 3:58 PM IST | Mexico City
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو میں قیام کرے گی۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو میں قیام کرے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کلاڈیا شین بام کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کی ٹیم کو اپنے ملک میں رات گزارنے کی اجازت دینے سے گریز کیا ہے جس کے بعد فیفا نے میکسیکو سے رابطہ کیا۔ صدر شین بام نے کہا کہ ہمارے پاس ایران کی میزبانی سے انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔
امریکہ ایران کی ٹیم کو اپنے ہاں قیام کی اجازت نہیں دینا چاہتا حالانکہ ان کے تینوں میچ امریکہ میں ہوں گے۔ بعد ازاں فیفا نے اعلان کیا کہ ایرانی ٹیم کا تربیتی مرکز میکسیکو کے شہر تیجوانا میں قائم ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:فرحانہ بھٹ کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے
اس سے قبل ایران کے لیے ایریزونا کے شہر ٹکسن کو بیس کیمپ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اورسیکوریٹی خدشات کے باعث صورتحال تبدیل ہوئی۔ایران اپنے گروپ مرحلے کے میچز نیوزی لینڈ، بلجیم اور مصر کے خلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں کھیلے گا۔ دوسری جانب ایران کے وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے کہا ہے کہ فیفا کے صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں کو امریکہ میں داخلے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے تاہم امریکہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے افراد پر ممکنہ پابندیوں کا اشارہ دیا ہے۔شین بام نے کہاکہ ’’امریکہ نہیں چاہتا کہ ایرانی ٹیم رات بھر ملک میں قیام کرے ... اس لیے انہوں نے ہم سے پوچھا ... کیا وہ میکسیکو میں رات گزار سکتے ہیں؟۔ شین بام نے وضاحت کیکہ ’’ہم نے کہا ہاں، کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں اس پر بالکل کوئی اعتراض نہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:حتمی معاہدہ تک پہنچنے کیلئے ایران کو۷؍دن کی مہلت
ورلڈ کپ، جس کی میزبانی امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا کر رہے ہیں، ایک غیر مستحکم عالمی ماحول میں منعقد ہو رہا ہے، جبکہ واشنگٹن ۲۸؍ فروری سے ایران سمیت متعدد تنازعات میں مصروف ہے۔فیفا نے ورلڈ کپ کی تنظیم کے لیے میکسیکو کی نمائندہ، گیبریلا کیویاس، اور ملک کی وزارتِ سیاحت سے رابطہ کیا ہے۔ ایرانی کھلاڑیوں کو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان لانے لے جانے کے انتظامات ابھی حتمی نہیں ہوئے۔شین بام نے مزید بتایا کہ ’’وہ میکسیکو آئیں گے اور یہاں سے سفر کریں گے۔ فیفا نے ہمیں یہی بتایا تھاکہ کیا ہمیں اس بات پر اعتراض ہے کہ وہ میکسیکو میں رات گزاریں اور ہم نے کہا ہاں بغیر کسی مسئلے کے۔‘‘