Inquilab Logo

سوشل میڈیا پوسٹ پر کانگریس کی جے پی نڈا، امیت مالویہ اور بی وائی وجیندرا کے خلاف ایف آئی آر

Updated: May 06, 2024, 4:59 PM IST | Inquilab News Network | Bengaluru

یہ کارروائی کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن اور پولیس کے پاس اتوار کے روز درج کرائی گئی شکایت کے بعد کی گئی ہے جس میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔

JP Nadda. Photo: INN
جے پی نڈا۔ تصویر : آئی این این

پولیس کے مطابق بی جے پی صدر جے پی نڈا، پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ اور کرناٹک یونٹ کے سربراہ بی وائی وجیندر کے خلاف ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹی کے لوگوں کو کسی خاص امیدوار کو ووٹ نہ دینے کیلئے خوفزدہ کیا گیاہے ۔
  یہ کارروائی کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے ذریعے اتوار کو الیکشن کمیشن اور پولیس کے پاس درج کردہ شکایت کے بعد کی گئی جس میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
 سینئر پولیس آفیسر کے مطابق ان پر عوامی نمائندگی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعہ ۵۰۵ (۲؍) (طبقوں کے درمیان دشمنی، نفرت یا بدخواہی پیدا کرنے یا اسے فروغ دینے کے بیانات) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’مودی وعدہ پورا نہیں کرتے اور ملک کےتعلق سے وسیع پس منظر میں نہیں سوچتے‘‘

سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مذکورہ ویڈیو میں (کانگریس لیڈر) راہل گاندھی اوروزیر اعلیٰ سدارامیا کے متحرک کرداروں کو دکھایا گیا ہے اور  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کمیونٹی کو گھونسلے میں ’’انڈے‘‘کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ ایک بڑا انڈا، جس پر مسلم کمیونٹی کا لیبل لگا ہوا ہے، کو راہل گاندھی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔ یہ اندازا لگایا جا رہا ہے کہ اس انڈے سے نکلنے والے پرندے کو زیادہ فنڈ کھلایا جا رہا ہے جو بعد میں بڑا ہو کر ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی جیسے طبقوں کو لات مار کر باہر پھینک دے گا۔ شکایت کے مطابق ملزمین کا فعل بے جا فساد کو ہوا دینا ، مختلف مذاہب کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا ہے، ایس سی اور ایس ٹی برادری کے ممبران کو کسی خاص امیدوار کو ووٹ نہ دینے کے لئےدھمکانا اور ہم آہنگی کو خراب کرنا ہے۔۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK