Inquilab Logo

بھوپال دہلی وندے بھارت ٹرین میں آتشزدگی ، مسافر محفوظ

Updated: July 17, 2023, 1:56 PM IST | New Delhi

ریلوے حکام کے مطابق تکنیکی جانچ کے ختم ہونے کے فوراً بعدٹرین کو دہلی کیلئے روانہ کر دیا جائےگاجبکہ فائر حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ بیٹری باکس تک ہی محدود تھی

Vande Bharat Express. Photo : PTI
وندے بھارت ٹرین۔ تصویر : پی ٹی آئی

بھوپال سے د ہلی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کے ایک ڈبے کے بیٹری باکس میں آج صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے کروائی کیتھورا اسٹیشن پر صبح۸؍بجے کے قریب پیش آیا۔ یہ ٹرین صبح۵؍ بجکر ۴۰؍ منٹ پر دہلی جانےکیلئےبھوپال سے روانہ ہوتی ہے اورایک بجکر ۱۰؍منٹ پر  دہلی کے حضرت نظام الدین اسٹیشن پہنچتی ہے۔جائے وقوعہ سے ملنے والی تصاویر میں پہیوں کے قریب سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا تھاجبکہ  فائر بریگیڈ نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا تھا جس کے بعد مناسب جانچ شروع کی گئی۔فائر حکام کا کہنا ہے کہ  یہ آگ بیٹری باکس تک ہی محدود تھی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ تکنیکی امتحان ختم ہوتے ہی ٹرین کو دہلی کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وندے بھارت ٹرین اس طرح کے حادثات کاشکار ہو چکی ہے ۔  گزشتہ سال جون تا دسمبر ، وندے بھارت ٹرینوں میں جانوروں کے ٹکرانے کے تقریباً ۶۸؍ واقعات پیش آئے تھے، جس کے مطابق وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے پارلیمنٹ میں جواب دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK