Inquilab Logo

امتحانات کے دوران لوکل ٹرینیں وقت پر چلانے کا سینٹرل ریلوے سے مطالبہ

Updated: February 22, 2024, 3:34 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

طلبہ اپنے امتحانی مر کز پر بغیر کسی تاخیر کے پہنچے اس لئے ’اُپ نگریہ ریلوے پرواسی مہا سنگھ‘ نے سینٹرل ریلوے کو مکتوب لکھ کر مضافاتی لوکل ٹرینیں وقت پر چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Students may face difficulty in reaching the examination centers if the local train runs late. Photo: INN
لوکل ٹرین تاخیر سے چلنے پر طلبہ کو امتحانی مراکز پر پہنچنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

بدھ سے شروع ہونے والا ایچ ایس سی بورڈ امتحان تقریباً ڈیڑھ مہینے تک جاری رہے گا۔ طلبہ اپنے امتحانی مر کز پر بغیر کسی تاخیر کے پہنچے اس لئے ’اُپ نگریہ ریلوے پرواسی مہا سنگھ‘ نے سینٹرل ریلوے کو مکتوب لکھ کر مضافاتی لوکل ٹرینیں وقت پر چلانے کامطالبہ کیا ہے۔ 
پچھلے کئی ماہ سے سینٹرل ریلوے کی لوکل ٹرینیں ۲۰؍ سے۳۰؍ منٹ تاخیر سے چل رہی ہیں جس کی وجہ سے طلبہ، والد ین اور اساتذہ کو زبردست پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ اس سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو نے کا خد شہ بھی رہتا ہے۔ ہر سال طلبہ اور والد ین کی جانب سے امتحانات کے دوران لوکل ٹرینوں کو وقت پر چلانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اس کیلئے اساتذہ، طلبہ اور والد ین کے نمائندوں نے ’اُپ نگریہ ریلوے پرواسی مہا سنگھ‘ کے ذمہ داران سے ملاقات کی تھی۔ عیاں رہے کہ کلیان سے ممبئی کے در میان لوکل ٹرین سروس میں خلل پڑنے پر سڑک کے راستے امتحانی مر کز تک پہنچنا ممکن ہے۔ تاہم اگر کلیان سے کر جت اور کلیان سے کسارا کے در میان لوکل سروس میں تاخیر یا کوئی خر ابی پیدا ہونے کی صورت میں کوئی متبادل ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہ ہو نے سے طلبہ کو کافی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ اس لئے پرواسی مہا سنگھ نے ریلوے انتظامیہ سے پُر زور اپیل کی ہے کہ دورانِ امتحان کر جت اور کسارا روٹ پر لوکل ٹرینیں ہر حال میں وقت پر چلائے۔ میل اور ایکسپریس گاڑیوں کو پہلے روانہ کرنے کی وجہ سے کرجت اور کسارا روٹ پر لوکل ٹرینیں ہمیشہ تاخیر سے چلائی جاتی ہیں۔ اس بارے ’اُپ نگریہ ریلوے پرواسی مہا سنگھ ‘کے صدر منوہر شیلار نے کہا کہ دسویں اور بار ہویں جماعتوں کے امتحانات کے دوران طلبہ اور اساتذہ کو راحت پہنچانے کیلئے ریلوے کو لوکل ٹرینوں کو فوقیت دینی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر والد ین اور اساتذہ نے ریلوے کو ٹو یٹ کر کے امتحان کے دنوں میں لوکل ٹرینیں وقت پر چلانے کی در خواست کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK