• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی برازیل کے ہوٹل میں آتشزدگی،۱۰؍افراد ہلاک، ۱۱؍ زخمی

Updated: April 26, 2024, 9:55 PM IST | Rio de Janeiro

جنوبی برازیل کے ایک چھوٹے ہوٹل میں آگ لگنے سے ۱۰؍ لوگ ہلاک اور تقریباً ۱۱؍ دیگر زخمی ہوگئے، ان میں سے۵؍ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق گاروا گروپ کے سلسلے سے تعلق رکھنے والے اس ہوٹل میں کئی دستاویزی اور انتظامی خامیاں پائی گئیں۔

The scene after the fire in the hotel: Photo: INN.
ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد کا منظر: تصویر: آئی این این۔

برازیل کے جنوبی شہر پورٹو الیگری میں جمعہ کی صبح ایک چھوٹے سے ہوٹل میں آگ لگ گئی جس میں کم تقریباً ۱۰؍افراد ہلاک او ردیگرر ۱۱؍زخمی ہو گئے۔ ریو گرانڈے ڈو سول اسٹیٹ کے فائر بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ۳؍ منزلہ عمارت میں آگ صبح سویرے لگی، جہاں سستی رہائش مہیا کی جاتی تھی، یہاں لائسنس اور دیگردستاویزات میں کئی خامیاں تھیں، اس کے علاوہ آگ سے بچائو اور حادثاتی اخراج کا انتظام بھی نہیں تھا۔ ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ آگ لگنے کے بعد کسی طرح اپنے کمرے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ ۵۶؍سالہ مارسیلو ویگنر شیلیچ نے روزنامہ’ زیرو ہورا ‘کو بتایا کہ’’ آگ لگنے کے بعد، دھواں پھیل گیا۔ میرے پاس صرف اپنا فلپ فلاپ پہننے اور بھاگنے کا وقت تھا۔ میری بہن، جو تیسری منزل پر رہتی تھی، جل کر ہلاک ہو گئی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالہ رہرٹ کا امریکہ کی غزہ کیلئے پالیسی کے خلاف استعفیٰ

مقامی حکام نے بتایا کہ بچائے گئے ۱۱؍افراد میں سے۹؍ کواسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ پورٹو الیگری کے میئر سیباسٹیو میلو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کہا کہ وہ آگ کی تحقیقات کاباریک بینی سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گاروا فلورسٹا کے نام سے مشہور یہ ہوٹل گاروا گروپ کا حصہ ہے، یہ ایک سلسلہ ہے جس کے پورٹو الیگری میں کم از کم ۱۰؍چھوٹے ہوٹل ہیں۔ ۲۰۲۲ءمیں، ایک اور ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی جس میں ایک شخص ہلاک اور ۱۱؍زخمی ہوئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK