Inquilab Logo

شہر کے دو مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات،کل ۹؍ افراد زخمی

Updated: December 04, 2022, 11:58 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

سیوڑی میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں ۸؍ لوگ پھنس گئے جنہیں فائربریگیڈ نے نکالا، ملاڈ میںخاتون جان بچانے کیلئے بلڈنگ سے کود گئیں

A woman escapes from the flames on the second floor
دوسرے منزلے پرشعلوں سے بچتی خاتون

 شہر کے دو مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے ۲؍ واقعات پیش آئے ہیں ۔ سیوڑی  میںایک انڈسٹریل اسٹیٹ میں  آگ لگنے سے  ۸؍ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ جبکہ ملاڈ کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے دوران ایک خاتون نے پہلےمنزلے سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی ۔ خاتون کو شدید چوٹ آئی ہے
 ممبئی فائر بریگیڈکنٹرول روم کے مطابق سیوڑی میں واقع ٹی کے روڈ ، سوان مل کمپاؤنڈ کے  بھارت انڈسٹریل  اسٹیٹ  کے تہہ خانے میں  جمعہ کی شام تقریباً ۴؍بجکر ۵۶؍ منٹ پر اچانک گالہ نمبر ۱۸، الیکٹریکل وائرنگ ، انسٹالیشن ، فائلز  اینڈ آؤٹ ڈور اے سی یونٹ میں آگ لگی تھی ۔ اس وقت اس میں کئی افراد کام کررہے تھے ۔  بلڈنگ   میںتہہ خانہ سمیت ۵؍ منزلے ہیں۔ آگ کی وجہ سے وہاں کام کر رہے ۸؍ افراد پھنس گئے اور آگ کی زد میںآکر جھلس گئے  ۔    اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ  نے ۳؍ فائر انجن ۳؍ ٹینکر اور ۲؍ ایمبولنس کی مدد سےان ۸؍افراد کو نکال کر بائیکلہ کے مسینا اسپتال میں علاج کیلئے داخل کروایا جہاں  ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ البتہ  فائر افسران نے جائے وقوع سے کچھ جلی ہوئی اشیا لے کر لیباریٹری میں جانچ کیلئے بھیج دیا ہے ۔  زخمیوں کے نام فریدل شیخ (۲۲) ، مینل منڈل ((۱۹) ،مسعود خان (۲۰) ،محمد دربان (۲۱)، اجے داس ( ۲۲) ،کاشی ناتھ سنگھ (۲۲) ،  مشتاق شیخ(۲۰)  اور ونود سرکار (۲۲) شامل ہیں ۔
 ملاڈ میں ۲۱؍ منزلہ عمارت میں آتشزدگی
 سنیچر کی صبح تقریباً ۱۱؍ بجے ملاڈ  میںواقع جن کلیان نگر میں   ۲۱؍ منزلہ  مرینا انکلیو بلڈنگ کے تیسرے منزلے پر اچانک آگ لگنے کی وجہ سے   افراتفری مچ گئی  ۔ آ گ دیکھ کر دوسرے منزلے پر رہنے والی ۴۳؍ سالہ  روپ بھاٹیہ نامی خاتون  نےجا ن بچانے کیلئے  مکان کے چھجہ پر آکر پناہ لی  ۔ لیکن آگ نہیں بجھی تو وہ  نیچے کود پڑی ۔ خاتون کو  آنکھ اور منھ پر چوٹ آئی ہے اور اسے علاج کیلئے   جن کلیان نگر اسپتال میںداخل کیا گیا ہے ۔  فائر بریگیڈ  نے فائر انجن اور پانی کےٹینکر کی مدد سے  آگ پر قابو پالیا  ۔ اب تک  آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ البتہ  شارٹ سرکٹ  کا قیاس لگایا جا رہا ہے۔ 

fire Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK