Inquilab Logo

فائر بریگیڈ اپنے بیڑے میں مزید ۲؍فائر روبوٹ شامل کرےگا

Updated: August 07, 2023, 9:58 AM IST | Mumbai

انتہائی خطرناک اور ناقابل عبور جگہوں پرآگ بجھانے میں کارآمد ثابت ہوںگے

With the help of fire robots, it will help to quickly control the fire. (File photo)
فائر روبوٹ کی مدد سے آگ پر جلد قابو پانے میں مدد ملےگی۔(فائل فوٹو)

 فائر بریگیڈ کے بیڑے میں مزید۲؍  فائر روبوٹ جلد ہی شامل ہوں گے۔ انتہائی خطرناک اور ناقابل عبور جگہوں پر جہاں انسان نہیں پہنچ سکتے، ان فائر روبوٹ کی مدد سے آگ بجھانے کا کام `ریموٹ کنٹرول سے کیا جا سکتا ہے۔ان فائر روبوٹ کی حصولیابی کےلئے میونسپل کارپوریشن ساڑھے ۷؍ کروڑ روپے خرچ کرے گی۔  ان روبوٹس کو مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں استعمال کیا جائے گا۔
 ممبئی شہر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر مالز، تھیٹر، اونچی عمارتیں بن رہی ہیں۔ ان عمارتوں میں تہہ خانوں میں کثیر منزلہ کار پارکنگ بنائے گئے ہیں۔ تاہم اگر ایسی جگہ آگ لگ جائے تو تہہ خانے میں جمع ہونے والے دھوئیں کی وجہ سے آگ بجھانے کے لئے فائرمین کو اپنی جان خطرے میں ڈالنی پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرو کیمیکل فیکٹریوں اور ممبئی میں اٹامک انرجی ریسرچ سینٹر میں آگ لگنے کی صورت میں ایسی جگہوں پر فائرروبوٹ کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پرانی اور خستہ حال عمارتوں میں آگ لگنے یا سمندری ساحلی پٹی اور میٹرو سرنگوں میں آگ لگنے کی صورت میں بھی ان کا استعمال کیا جائے گا۔
  واضح رہے کہ یکم جون کو اندھیری  ایم آئی ڈی سی میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی تھی۔ اُس وقت  آگ پر قابو پانے کیلئے پانی ڈالنے کی جگہ نہ تھی اس لئے دیوار کو توڑ کر  آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پانی کی بوچھارکے بعد دھواں اور گرم بھانپ بھی باہر  نکل  رہ تھی جس کی وجہ سے آگ بجھانے والے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو   مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسی جگہوں پر ان مشینوں(فائر روبوٹ) کی مدد سے آگ بجھانے کا کام کیا جائے گا۔ ایک  اندازے کے مطابق ممبئی میں ہر سال تقریباً ۱۷؍ ہزار مختلف حادثات ہوتے ہیں اور فائر بریگیڈ عملہ وہاں جا کر بچاؤ کا کام کرتی ہے۔ ان میں سے تقریباً ۵؍ ہزار حادثات آتشزدگی سے متعلق  ہوتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK