Inquilab Logo

نریمان پوائنٹ ، لوورپریل اورمرول میں آتشزدگی

Updated: June 26, 2020, 5:36 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

نریمان پوائنٹ کے ایک غیرملکی بینک اور لوور پریل کی ایک مل کے کمپاؤنڈ جبکہ مرول میں پلاسٹک کمپنی میں آگ لگ گئی جس سے کافی مالی نقصان ہوا۔

Fire Mumbai - Pic : Inquilab
پلاسٹک کمپنی میں بھیانک آتشزدگی کا منظر۔ (تصویر: انقلاب

نریمان پوائنٹ کے  ایک غیرملکی بینک  اور لوور پریل کی ایک مل کے کمپاؤنڈ  جبکہ  مرول میں پلاسٹک کمپنی میں آگ لگ گئی جس سے کافی مالی نقصان ہوا۔ ان حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
  نریمان پوائنٹ پرواقع ۱۴؍منزلہ جالی میکر چیمبر ۲؍کے گرائونڈ فلور پر واقع بینک آف بحرین اینڈ کویت میں جمعرات کو اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے فرنیچر، کمپیوٹر، یو پی ایس بیٹری، دستاویزات ، الیکٹر ک وائرنگ اور باکس  خاکسترہوگیاہے۔فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنےکی اطلاع صبح ۵؍بجکر ۲۱؍منٹ پر موصول ہوئی  اور ۵؍بجکر ۴۷؍ منٹ پر جائے وقوع پر پہنچ کر فائربریگیڈ نے  ۷؍بجے تک آگ پر قابوپالیا۔
 اسی طرح  لوورپریل میں مہالکشمی پیلاڈیم مال کے قریب واقع رگھوونشی مل کمپائونڈ میں بھی آگ لگنے کا واقعہ ہوا۔ ۔ اس حادثہ میں بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن مالی نقصان اندیشہ ظاہر کیاگیاہے۔ ۸؍فائر انجن اور ۶؍ جمبوواٹر ٹینکر کے ذریعے فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
 دریں اثناء فائربریگیڈ کے ویسٹرن  زونل کے ایک افسر نے بتایا کہ اندھیری  مشرق کے علاقے  مرول مروشی روڈ پر میٹرو لبرٹی پلاسٹک کمپنی میں رات ۱۲؍بجے اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گالا نمبر ۹؍ اور ۱۰؍ میں رکھی ہوئی  متعدد قیمتی اشیاء خاکستر ہوگئی ۔  انھوں نے بتایا کہ ایک فائر مین کی طبیعت پہلے سے خراب تھی۔ اسے بخار کے علاوہ چکر آرہا تھا  اور  آگ بجھانے کے دوران اس کی طبیعت مزید  خراب ہونےپر اسے ناناوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اب اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK