اس شاندار ہوٹل میں آپ کو ویج، مرغی،بطخ،مچھلی،جھینگے اور بھیڑ کے گوشت سے انوکھے انداز میں بنائے گئے پکوان پیش کئے جاتے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 22, 2023, 11:14 AM IST | Mohammad Habib | Mumbai
اس شاندار ہوٹل میں آپ کو ویج، مرغی،بطخ،مچھلی،جھینگے اور بھیڑ کے گوشت سے انوکھے انداز میں بنائے گئے پکوان پیش کئے جاتے ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
دہلی پاپڑی چاٹ،ٹرفل بٹر پائو بھاجی،لیمب کھچڑا، پنیر ڈوری کباب،امرتسری فش ٹکہ،کوچی کلامری،اسموکڈ چکن نان رول، غلافی لیمب سیخ۔
پتہ: تیسرا منزلہ،نمبر ۴۶۲، پیلاڈیم مال، ہائی اسٹریٹ فنکس،لووَر پریل ممبئی۴۰۰۰۱۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر ۱۲؍ سے رات۱۲؍ بجے تک
انسٹا گرام : ishaaraindia
آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسے ہوٹل کا تعارف پیش کرنے جارہےہیں جوپکوانوں کی مناسبت سےدیگر ہوٹلوں سے قطعی مختلف ہے۔ عام طور پر ہوٹلوں میں زیاہ تر پکوان مرغی اور بکرے کے گوشت سے پکائے جاتے ہیں لیکن اس ہوٹل میں اکثر ڈشیزآپ کو بھیڑ،بطخ کےگوشت،جھینگے اور مچھلی سےمنفرد انداز میں تیار کی ہوئی ملیں گی۔
انٹرنیٹ پردستیاب یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس میں بھی اشاروں سے کام لیاگیاہے۔کس قسم کی ڈشیز کامینوہے اسے بھی ہاتھ کے اشاروں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر تندوری اور توے کی اشیا کیلئے ہاتھ کی انگلیوں سے انگریزی حرف ’ٹی‘ بنایاگیا ہے۔اس کے علاوہ ہر ڈش کے سامنے نمبر شمار کیلئے بھی ہاتھ کی انگلیوں سے نمبر دکھائے گئے ہیں ۔
یہاں سب سے پہلے اسٹریٹ فوڈ دیئے گئے ہیں جن میں پہلا نام پوپڑم پلیٹر ہے جس میں ۴؍قسم کے پاپڑ اور ۴؍قسم کی چٹنی دی جاتی ہے۔ اس کے بعد پانی پوری، بٹر ملک(چھاچھ) پانی پوری، دہی پوری، دلی پاپڑی چاٹ، پنجابی سموسہ چاٹ،ٹرفل بٹرپائو بھاجی، چکن کوٹھو پراٹھا اور لیمب کھچڑا جیسے نام دیئے گئے ہیں ۔
نان رول کے زمرے میں ملائی پنیر نان رول، پران(جھینگا) نان رول، لیمب سیخ نان رول جیسی ڈشیز دستیاب ہیں ۔ تندوری اور توا کے تحت پنیر ڈوری کباب،گن پائوڈر بےبی پوٹیٹو،کمل کی جڑ سے بنایا جانے والا ندرو کی چپلی، پالک سے بنایا جانے والا پروانچل کی سیخ، بکری کے دودھ سے بنائی جانے والی چیز سےتیارگوٹ چیز پیپرجیسی اشیاء دستیاب ہیں ۔ نان ویج میں امرتسری فش ٹکہ، راوس دل ٹکہ، کوچی کلامری،لوبسٹر(بڑے سائز کے جھینگے) ملائی، لیمب سیخ،لیمب ڈوری کباب جیسی ڈشیز ملتی ہیں ۔
یہاں پیزا بھی انوکھےانداز میں بنایا جاتا ہے جس میں سی فوڈ پیزا،بٹر چکن پیزا،چکن ٹکہ پیزا، لیمب قیمہ پیزا شامل ہیں ۔سالن میں ویج کے تحت نہروپلیس پنیر مکھنی، پالک پنیر کوفتہ،چنار ڈالنا،گوا گرین ویجیٹیبل کری، مینگو پائن ایپل موئیلی اورلکھنؤ چکن قورمہ، ڈک ونڈالو، مدراس لیمب کری اور اودھی ران جیسی ڈشیز دستیاب ہیں ۔