Inquilab Logo

سارناتھ ایکسپریس میں فائرنگ ،آر پی ایف جوان کی موت، دانش علی نامی مسافر زخمی

Updated: February 11, 2024, 9:03 AM IST | Jaipur

آر پی ایف نے بتایا کہ رائفل اٹھاتے وقت حادثاتی طور پر ۲؍ گولیاں چل گئیں جن میں سے ایک رائفل بردار جوان کو اور دوسری دانش علی کو لگی

RPF jawan Dinesh Chandra was killed by a bullet from his own gun
اپنی ہی بندوق سے چلنے والی گولی سے مارا گیاآر پی ایف جوان دنیش چند ر

 چھتیس گڑھ کے رائے پور ریلوے اسٹیشن پر سنیچرکی صبح سارناتھ ایکسپریس کے ایک ڈبے میں حادثاتی طور پر گولی  چلنے سے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کا ایک جوان ہلاک جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق۱۵۱۵۹؍سارناتھ ایکسپریس صبح تقریباً ۶؍بجے بہار کے چھپرہ سے   چھتیس گڑھ کےرائے پور اسٹیشن پہنچی۔ 
 اسی دوران  ایس ۲؍ ڈبے سے نیچے اترتے  وقت ڈیوٹی پر تعینات آر پی ایف جوان نے جیسے ہی رائفل اٹھائی اس کی  رائفل سے اچانک  ۲؍گولیاں چل گئیں جن میں سے ایک اس جوان  کے سینے میں جا لگی جبکہ دوسری گولی اَپر برتھ پر لیٹے نوجوان کے پیٹ میں جالگی۔ گولی کی آواز سن کر اور آر پی ایف جوان کو گرتے دیکھ کر اسٹیشن پر کچھ دیر کے لئے افراتفری مچ گئی تھی اور کچھ لوگوں کو لگا کہ جے پور ایکسپریس کے چیتن سنگھ  جیسا ہی کوئی معاملہ ہوا ہے لیکن وہاں موجود پولیس افسران نے فوراً حالات کو قابو میں کیا۔  
 دونوں ہی زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے آر پی ایف جوان کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت راجستھان کے رہنے والے دنیش چندر (۳۴) کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والے مسافر کا نام محمد دانش ہے۔ دانش کا رائے پور کے نجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ وہ اپنے والد کے ساتھ سفر کررہا تھا اور ان کا علاج کرانے یوپی سےبھلائی جارہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ یہ آر پی ایف جوان کی غلطی کے سبب ہوا کیوں کہ اس نے رائفل لوڈ کررکھی تھی اور اس کا لاک نہیں لگایا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK