Inquilab Logo

ایف وائی جے سی کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری

Updated: June 22, 2023, 10:18 AM IST | saadat khan | Mumbai

ایک لاکھ ۳۶؍ہزار ۲۲۹؍سیٹیںالاٹ کی گئیں ،۲۴؍جون تک داخلہ کنفرم کروانالازمی، بقیہ۲؍رائونڈ جلد شروع کرنےکااعلان

On the board of a college, female students are searching for their names in the first FYJC merit list.
ایک کالج کے بورڈ پر طالبات ایف وائی جے سی کی پہلی میرٹ لسٹ میں اپنا نام تلاش کررہی ہیں۔

 ریجنل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ ممبئی نے تعلیمی سال ۲۴-۲۰۲۳ء کیلئے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں گیارہویں جماعت کے داخلے کی پہلی میرٹ لسٹ  پیر کی صبح ۱۰؍ بجےجاری کی ۔ ممبئی کی ۲؍لاکھ ۳۶؍ہزار ۵۹۱؍ سیٹوں کیلئے ۲؍لاکھ ۱۵؍ہزار ۷۵۳ ؍درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے ایک لاکھ ۳۶؍ہزار ۲۲۹؍سٹیوں کیلئے الاٹمنٹ کیاگیاہے۔پہلی پسند کے ۵۷؍ہزار ۳۲۳ ، دوسری اور تیسری  پسند کےبالترتیب  ۲۱؍ہزار ۹۳۴؍ اور  ۱۵؍ ہزار ۶۳؍ طلبہ کو ان کی  پسند کے کالجوںمیں سیٹ الاٹ کی گئی ہیں ۔طلبہ اپنے لاگ ان آئی ڈی کی مدد سے انہیں کس جونیئر کالج میں سیٹ الاٹ کی گئی ہے،  اس کے بارے میں  جانچ کرسکتے ہیں ۔
  فرسٹ ائیر جونیئر کالج ( ایف وائی جے سی ) میں داخلے  کیلئےمذکورہ میرٹ لسٹ میں جن طلبہ کو ان کی پسند کا پہلا کالج الاٹ کیاگیاہے ،  انہیں ۲۱؍سے ۲۴؍جون کے درمیان  متعلقہ کالج میں آن لائن داخلہ کرواناضروری ہے۔ علا وہ ازیں جن طلبہ کا ۲؍تا۱۰؍ویں نمبرکی پسند کا جونیئرکالج الاٹ کیاگیاہے  ، وہ بھی مقررہ وقت کے دوران متعلقہ کالج میں آن لائن داخلہ کرواسکتےہیں۔ اس زمرے کے طلبہ اگر مقررہ وقت میں داخلہ نہیں لیتےہیں تو وہ اگلے رائونڈ میں داخلے کیلئے دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔ جن طلبہ کانام مذکورہ فہرست میں آیاہے اور وہ الاٹ کئے گئے جونیئر کالج میں داخلہ لیناچاہتےہیں ، وہ اپنے لاگ ان سے دیئے گئے کالج میں آن لائن داخلے کیلئے  ’پروسیڈ فار ایڈمیشن ‘ کے آپشن پر کلک کرکے داخلے کیلئے اپنی رضامند ظاہر کرسکتے ہیں۔ جن طلبہ کو پہلی میرٹ لسٹ میں ان کی پسند کا پہلاکالج الاٹ کیاگیاہے، اگر وہ اس رائونڈ میں داخلہ نہیں لیتےہیں تو انہیں اگلے رائونڈ سے بھی باہر کردیاجائے گا۔      
 جو طلبہ خصوصی کوٹہ مثلاً اقلیتی، ان ہائوس اورمینجمنٹ کے تحت ایک  بار اپناداخلہ کنفرم کرواتے ہیں ، وہ داخلے کے دیگر رائونڈ میں حصہ نہیں لے سکتےہیں۔ 
 ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کےمطابق ممبئی کے جونیئر کالجوں میں ایف وائی جے سی کی ۲؍لاکھ ۳۶؍ہزار ۵۹۱؍ سیٹوںکیلئے  ۲؍لاکھ ۱۵؍ہزار ۷۵۳؍ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے  پہلے رائونڈکی میرٹ لسٹ میں ایک لاکھ ۳۶؍ہزار ۲۲۹؍ سیٹوں کیلئے الاٹمنٹ کیا گیا ہے ۔ پہلی پسند کے ۵۷؍ہزار ۳۲۳، دوسری اور تیسری  پسند کے بالترتیب  ۲۱؍ہزار ۹۳۴؍ اور  ۱۵؍ہزار ۶۳؍ طلبہ کو ان کی  پسند کے  جونیئرکالجوںمیں سیٹ الاٹ کی گئی ہے ۔
 الاٹ کی گئی سیٹوںمیں آرٹس فیکلٹی کی ۱۳؍ہزار ۷۰۶،  کامرس اور سائنس فیکلٹی کی بالترتیب ۷۲؍ہزار ۴۴۷؍ اور  ۴۹؍ہزار ۴۹۵ ؍سیٹیں ہیں جبکہ ان فیکلٹی میں دستیاب سیٹوں کی تعداد بالترتیب ۳۲؍ہزار ۷۲۳ ، ایک لاکھ ۲۳؍ہزار ۶۰۸؍اور ۷۶؍ہزار ۹۵۱؍سیٹیں ہیں۔ 
 پہلی پسند کے جونیئرکالجوںمیں ۵۷؍ ہزار۳۲۳؍ طلبہ کو سیٹ الاٹ کی گئی ہیں جن میں آرٹس کے ۷؍ہزار ۸۲۵  ، کامرس کے ۲۴؍ہزار ۲۱۰، سائنس کے ۲۴؍ہزار ۷۲۳؍ اور دیگر فیکلٹی کے۵۶۵؍ طلبہ ہیں۔
 پہلی میرٹ لسٹ میں جن  طلبہ کانام آیاہے،  انہیں ۲۴؍ جون تک   داخلہ کنفرم کروانا ہے۔پہلے رائونڈ کی کارروائی مکمل ہونے کےبعد سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پروسس کے  بقیہ ۲؍رائونڈکی کارروائی شروع کی جائے گی۔

FYJC Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK