Inquilab Logo

ایف وائی جے سی میں داخلے سے متعلق شیڈول جاری

Updated: June 06, 2023, 9:50 AM IST | saadat khan | Mumbai

آٹھ سے۱۲؍جون کے درمیان مینجمنٹ ،اِن ہائو س اور مائناریٹی کوٹہ کیلئے بھی درخواست فارم پُرکرنےکی ہدایت ، ۱۹؍ جون کو میرٹ لسٹ جاری کی جائےگی

The first general merit list will be released on June 19. (File Photo)
پہلی جنرل میرٹ لسٹ۱۹؍جون کو جاری ہو گی۔(فائل فوٹو)

ڈارئریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن پونے نے گیارہویں جماعت کے داخلے کیلئے  اتوار کو شیڈول جاری کیاہے۔ اس کےمطابق ۸؍جون سے کامن ایڈمیشن پروسس( سی اے پی)  رائونڈ کاآغاز ہوگا۔اس رائونڈ میں طلبہ اپنی پسند کے کالج کی معلومات  پُر کرسکیں گے۔ سینٹرلائزڈ آن لائن ایڈمیشن کیلئے سی اے پی کے ۳؍رائونڈ ہوںگے ۔بعدازیں ایک اسپیشل رائونڈ ہوگا۔ جن طلبہ کو پہلے رائونڈ میں ان کے پسند کا کالج ملے گا، ان کیلئے اس کالج میں داخلہ لینا ضروری ہوگا۔ داخلہ نہ لینے کی صورت میں  انہیں اس رائونڈ سے باہر کردیاجائے گا۔امسال ’پہلے آئو پہلے پائو‘ رائونڈ نہیں ہوگا۔ اس کے بجائےتمام رائونڈ کےمکمل ہونےکےبعد ڈیلی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر داخلہ دیاجائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ ایجوکیشن ڈائریکٹر ہارون عطار کی طرف سے سی اے پی کیلئے راؤنڈ  زیرو ا ور پہلے رائونڈ کا شیڈول جاری ہونےکےبعد فرسٹ ائیر جونیئر کالج ( ایف وائی جے سی ) میں داخلہ کیلئے مقابلہ آرائی  شروع ہوگئی ہے۔   
 مذکورہ سرکیولر کےمطابق ممکنہ پہلی جنرل میرٹ لسٹ ۱۳؍جون کی صبح ۱۰؍بجے آن لائن جاری کی جائے گی جبکہ   پہلی  میرٹ لسٹ ۱۹؍ جون کو جاری کی جائے گی۔ 
 واضح رہےکہ ایس ایس سی کا رزلٹ جاری ہونے سے قبل ایف وائی جے  سی داخلہ کیلئے مختص ویب سائٹ پرآن لائن فارم پُرکرنے کی کارروائی جاری تھی۔ اب تک ممبئی ڈویژ ن کے تقریباً ایک لاکھ ۱۵؍ہزار طلبہ نے ایف وائی جے سی میں داخلے کیلئے رجسٹریشن کروایاہے۔جن میں سے ۶۴؍ ہزار طلبہ نے داخلہ فارم پُر کرکے لا ک کر دیا ہے۔ اب انہیں اپنی پسند کے کالج کیلئے دوسرے پارٹ کافارم پُرکرنا ہے۔ جس کی کارروائی ۸؍تا ۱۲؍جون کے درمیان پوری کرنی ہوگی۔ اس دوران  مینجمنٹ ،ان ہائو س اور مائناریٹی کوٹہ کیلئے بھی درخواست فارم پُرکرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔      
کوٹہ ایڈمیشن کی تفصیلات
 مینجمنٹ ، اِن ہائوس یا مائناریٹی کوٹہ کیلئے ۸؍ جو ن کی صبح ۱۰؍بجے سے ۱۲؍جون کی رات ۱۰؍  بجے تک طلبہ ان اسٹوڈنٹ لاگ اِن سے آن لائن درخواست کرسکتےہیں۔۱۳؍جون کو زیرو رائونڈ میں جونیئر کالج والے کوٹہ کے تحت داخلے کیلئے درخواست دینےوالے طلبہ کی فہرست تیار کریں گے۔ساتھ ہی ۱۳؍تا ۱۵؍جون کی شام ۶؍بجے تک جونیئر کالج والے کوٹہ کےمعرفت دیئے جانے والے داخلے کی تفصیلات آن لائن درج کریں گے۔  یہاں کوٹہ کے تحت داخلہ لینے والے طلبہ کی تعداد بھی  فراہم کرنی ہوگی۔ ساتھ ہی مذکورہ کوٹہ کے تحت خالی سٹیوںکی معلومات کے علاوہ ان سیٹوں کو سی اے پی کے حوالے کرنا ہوگا۔ ۱۶؍تا ۱۸؍ جون   کے درمیان جونیئر کالجوں کے کوٹہ کے مطابق مثلاً مینجمنٹ ، اِن ہائوس یامائناریٹی کوٹے  میں خالی سیٹوں کی معلومات دینی  ہوگی۔ 
 ۱۹؍جون کو پہلے رائونڈ میں جونئیر کالجوںکو کوٹہ کےتحت طلبہ دیئے جانےوالےایڈمیشن کی میرٹ لسٹ جاری کرنی ہوگی۔ کوٹہ کی مناسبت سے منتخب ہونےوالے طلبہ کے علاوہ ویٹنگ لسٹ میںآنےوالے طلبہ کی فہرست جونیئر کالجوںمیں لگائی جائےگی۔بعد ازیں منتخب ہونےوالے طلبہ کو بلاکر انہیں داخلہ کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دینی ہے۔
  ۱۹؍جون کی صبح ۱۰؍بجے سے ۲۲؍جون کی شام  ۶؍بجے تک کوٹہ کے تحت ہونےوالے داخلے کی کارروائی مکمل کرنی ہوگی۔ جن طلبہ کا انتخاب مذکورہ کوٹہ کے مطابق ہوگا،انہیں اپنا داخلہ کنفرم کرواناہے۔۲۲؍جون کی رات ۸؍بجے تک جونئیر کالجوں کو متعلقہ پورٹل پر کوٹے کےتحت داخلہ کنفرم کروانےوالوں کی معلومات دینی ہے۔ ساتھ ہی جو سیٹیں بچ جاتی ہیں انہیں سی اے پی کے حوالے کرنی ہیں۔ ۲۳؍جون کو جونیئر کالجوں میں کوٹے کی مناسبت سے خالی سیٹوں کی معلومات کالجوںمیں لگانی ہے۔ 
ضروری ہدایتیں 
nسی اے پی اور کوٹہ ایڈمیشن کی کارروائی ساتھ ساتھ جاری رہیں گی۔
n جونیئر کالجوںکو دیئے گئے شیڈول کےمطابق داخلے کی کارروائی پوری کرنی ہے۔
n جونیئر کالجوںکو تیسرے رائونڈ کے بعد مائناریٹی کی خالی سیٹوں کو سی اے پی کے حوالے کرنےکی اجازت دی گئی ہے۔
n بائی فوکل ایڈمیشن ،دوسرے ریگولر رائونڈ کےبعدشروع ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK