Inquilab Logo

ایف وائی جے سی کے پہلےرائونڈ میں ۴۶؍فیصد طلبہ نے داخلہ لیا

Updated: June 28, 2023, 9:36 AM IST | saadat khan | Mumbai

متعدد طلبہ اب بھی دیگر رائونڈ میں اچھے کالج میں داخلہ لینے کے متمنی ، دوسرے رائونڈ کی کارروائی کا بھی آغاز،ایک لاکھ ۷۴؍ہزار ۸۳۵؍سیٹیں ابھی خالی ہیں

The second phase of FYJC admission under CAP has started from June 27. (File Photo)
سی اے پی کے تحت ایف وائی جے سی داخلے کا دوسرا مرحلہ ۲۷؍ جون سے شروع ہوچکا ہے۔(فائل فوٹو)

ایف وائی جے سی ایڈمیشن کا پہلا رائونڈ پیر کو مکمل ہوگیا۔ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے ایک ہزار ۱۴؍ جونیئر کالجوںمیں داخلےکیلئے سینٹرلائزڈ  ایڈمیشن پروسیس(سی اے پی) سے ۲؍ لاکھ ۳۷؍ہزار ۸۹۱؍ طلبہ نے رجسٹریشن کروایاتھا جن میں سے  ایک لاکھ ۳۶؍ہزار طلبہ کو ان کی پسند کے کالج الاٹ کئے گئے ۔ ان طلبہ میں  سےصرف ۶۳؍ ہزار۶۲؍(۴۶؍فیصد) طلبہ نے داخلہ کنفرم کرایا ہے۔ایک لاکھ ۷۴؍ہزار ۸۳۵؍سیٹیں ابھی خالی ہیں۔۴۴؍ہزار۶۱۷؍  طلبہ کو ان کی پہلی پسند کا کالج الاٹ کیا گیا،اس کےباوجود ان میں سے ۱۲؍ہزار ۳۵۳؍ طلبہ نے ارادہ بدلنے اور دیگر کالج میں کوشش کرنےکے خیال کی  وجہ سے داخلہ نہیں لیاہے۔ حالانکہ ان کیلئے داخلہ لینا لازمی تھا۔ اب ان کو سی اے پی کےدوسرے رائونڈمیں موقع نہیں دیاجائے گا۔یہ طلبہ اب تیسرے رائونڈ میں داخلے کی درخواست دے سکیں گے۔پہلے رائونڈ کی تکمیل کے ساتھ ہی منگل ۲۷؍ جون سے دوسرے رائونڈ کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔
 واضح رہےکہ سی اے پی کے پہلے رائونڈ میں ریگولرایڈمیشن کے علاوہ ان ہائوس کوٹہ میں ۴؍ہزار ۵۷۵؍ طلبہ کو داخلہ دیا گیاہے ۔اس کوٹے میں ۲۲؍ہزار ۳۴۶؍ طلبہ کو داخلہ دینے کی گنجائش ہے۔ اس میں ابھی۱۷؍ہزار ۷۸۹؍ سیٹیں خالی ہیں۔ اسی طرح مائناریٹی کوٹے میں ایک لاکھ ۱؍ہزار ۴۹۵؍ سیٹیں ہیں جن میں سے ۸؍ہزار ۵؍سیٹوں پر داخلہ دیا گیا ہے ۔ ۹۳؍ہزار ۴۹۰؍ سیٹیں خالی ہیں۔جبکہ مینجمنٹ کوٹہ میں ۱۷؍ہزار ۱۲۵؍ سٹیوںکی گنجائش ہے۔ ۲۷۰؍سیٹوں پر ایڈمیشن ہواہے۔ ۱۶؍ ہزار ۸۵۵؍سیٹیں خالی ہیں۔ مجموعی طورپر ۳؍لاکھ ۷۸؍ہزار ۸۷۵؍ سیٹوں   میں سے ۷۵؍ہزار ۹۰۶؍سیٹوں کی داخلے کی کارروائی پوری ہوچکی ہے۔۳؍لاکھ ۲؍ہزار ۹۶۹؍سیٹیں ابھی خالی ہیں۔ مجموعی داخلے کی شرح ۲۰ء۰۳؍ فیصد ہے۔
  حالانکہ پہلے رائونڈ میں ایک لاکھ ۳۶؍ہزار طلبہ کوان کی پسند کے مطابق کالج الاٹ کئے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود صرف ۶۳؍ہزار ۶۲؍طلبہ نے داخلہ کنفرم کروایاہے۔ اسی طرح ۴۴؍ ہزار ۶۱۷؍ طلبہ کو ان کی پسند کا پہلاجونیئر کالج الاٹ کیا گیاہے لیکن ان میں سے بھی ۳۲؍ہزار ۲۶۴؍ طلبہ نے داخلہ کنفرم نہیں کروایاہے۔ حالانکہ ان طلبہ کیلئے داخلہ کنفرم کروانا ضروری تھا۔ اس کےباوجود ان طلبہ نے داخلہ نہیں لیاہے۔ جس کی وجہ سے انہیں داخلے کے دوسرےرائونڈ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب یہ طلبہ تیسرے رائونڈمیں داخلہ کیلئے درخواست دے سکتےہیں۔ اطلاع کےمطابق جن طلبہ نے داخلہ کنفرم نہیں کروایا ہے  ، ان کاارادہ بدل گیاہے ۔انہیں جوکالج الاٹ کیا گیا ہے وہ اس سے بہتر کالجوںمیں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں ۔ اس لئے وہ دیگر رائونڈ میں داخلہ لینےکی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ 
 ایسی بھی اطلاع ہےکہ شہرکےبڑے اور معروف کالجوں میں ایف وائی جے سی کی سیٹیں بھر گئی ہیں۔ این ایم کالج ولے پارلے کے ایک سینئر ذمہ دار نے بتایا ’’ ہرسال کی طرح امسال بھی ہمارے کالج کی ۹۵؍فیصد سیٹیں بھر گئی ہیں۔جن طلبہ نے میرٹ لسٹ میں نام آنےکے باوجود داخلہ نہیں لیا ہے وہ دراصل بقیہ رائونڈمیں مزید اچھے کالجوںمیں داخلہ کے خواہشمند ہیں۔ متعدد طلبہ تذبذب کاشکار ہیں،اس لئے وہ فیصلہ نہیں کرپارہےہیں ۔متعدد طلبہ نے میرٹ لسٹ میں نام آنےکےباوجو د اپنا داخلہ کنفرم نہیں کروایاہے ۔ وہ دیگر رائونڈ میں بھی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔جونیئرکالجوں سےمتعلق ان کی ترجیجات تبدیل ہورہی   ہیں۔اس لئے وہ کسی ایک کالج کے بارے میں حتمی  فیصلہ نہیں کرپارہےہیں۔  وہ اگلےرائونڈ میں کوشش کرناچاہتےہیں۔‘‘
 خیال رہےکہ ایف وائی جے سی ایڈمیشن کے ابھی ۲؍ریگولر رائونڈ باقی ہیں۔ علاوہ ازیں اسپیشل رائونڈ ہونےہیں۔ جبکہ ۲۷؍ جون منگل سے دوسرے ریگولر رائونڈ کے داخلے کی کارروائی کا آغاز ہوگیاہے۔ 

FYJC Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK