Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس :۵؍ ہزار سے زیادہ افراد زیر حراست

Updated: July 05, 2023, 1:43 PM IST | Paris

فرانسیسی پولیس نے گزشتہ ۶؍ دنوں میں فرانس کے فسادات میں ملوث ۶؍ ہزار ۲۵۳؍ افرادکوحراست میں لیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے ذریعے یہ اطلاعات فراہم کی گئی ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

فرانسیسی پولیس نے گزشتہ ۶؍ دنوں میں فرانس کے فسادات میں ملوث ۶؍ ہزار ۲۵۳؍  افرادکوحراست میں لیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے ذریعے یہ اطلاعات فراہم کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا تھا کہ’’ فسادات اب حدود سے بڑھ رہے ہیں۔  اگر ملک میں حالات زیادہ خراب ہوئے تو سوشل نیٹ ورک بند کیا جا سکتا ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ جلد از جلد ان لوگوں کی شناخت کی جائے گی جنہوں نے نابالغ نوجوان کے  قتل کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے احتجاجی مظاہروں اور بدامنی کو ہوا دی۔بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں سے  ایک ہزار ۲۴۱؍  نابالغ ہیں۔ اب تک ۹۹۰؍ملزمین کو عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے اور ۳۸۰؍افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔ لا مارسیلائز اخبار کے مطابق فرانسیسی شہر مارسیلے میں  نوجوان کی موت کی ابتدائی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے پیرس کے نواحی میں ۱۷؍ سالہ ناہیل کو پولیس افسر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گولی مار دی تھیجبکہ  افسر کو قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے لیکن مظاہرین پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

france Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK