Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپین، پرتگال اور فرانس کے کئی شہروں میں بجلی سپلائی منقطع ہونے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان

Updated: May 01, 2025, 1:03 PM IST | Agency | Madrid

اسپین کی وزارت داخلہ نے جزیرہ نما آئبیریا کے ممالک(اسپین، پرتگال اور فرانس) کے کئی حصوں میں بجلی سپلائی منقطع ہونے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ایمرجنسی کااطلاق ان علاقوں میں کیا جائے گا جو اس کی درخواست کریں گے۔

There was a great atmosphere of solidarity at airports and railway stations in Spain and Portugal. Photo: INN
اسپین اور پرتگال میں ایئرپورٹ اور ریلوے اسٹیشنوںپر کافی ہماہمی کا ماحول رہا۔ تصویر: آئی این این

اسپین کی وزارت داخلہ نے جزیرہ نما آئبیریا کے ممالک(اسپین، پرتگال اور فرانس) کے کئی حصوں میں بجلی سپلائی منقطع ہونے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ایمرجنسی کااطلاق ان علاقوں میں کیا جائے گا جو اس کی درخواست کریں گے۔ اب تک میڈرڈ، اندلس اور ایکسٹریماڈورا نے مرکزی حکومت سے امن عامہ اور دیگر کاموں کو سنبھالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گرڈ آپریٹرز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسپین، پرتگال اور جنوبی فرانس کے کچھ حصوں میں پیر اور منگل کو بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس سے لاکھوں شہری متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران بحالی کا عمل بھی جاری ہے۔ 
بجلی کی بندش کی وجہ فوری طور پر نہیں بتائی گئی
  اسپین کے ریلوے آپریٹر ادیف کا کہنا ہے کہ بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں ٹرینیں رُک گئیں جبکہ ہوائی اڈوں کی آپریٹر اینا کا کہنا ہے کہ ہسپانوی ہوائی اڈوں پر `متعدد واقعات پیش آئے۔ موبائل فون نیٹ ورکس بند ہو گئے۔ میڈرڈ اور بارسلونا میں اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے دیکھا کہ بہت سے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے اسمارٹ فون اٹھا کر نیٹ ورک سے جڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کئی لوگوں کو صورتحال کے بارے میں خبریں حاصل کرنے کے لئے ناقابل رسائی انٹرنیٹ کے بجائے ریڈیو کا استعمال کرنا پڑا۔ بہت سی ٹریفک لائٹس نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے تصادم سے بچنے کے لئے گاڑیوں کی رفتار کم کرنی پڑی جبکہ میٹرو اور ٹرینوں کو روک دیا گیا تھا۔ اسپین کی نیشنل روڈ اتھاریٹی ڈی جی ٹی نے موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا ہے کہ وہ سڑکوں کا استعمال بند کردیں۔ 
  ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کو ہنگامی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کیلئے ریاستی بجلی نیٹ ورک آپریٹر ریڈ الیکٹرکا کے صدر دفتر جا نا پڑا ۔ اس دوران پرتگال کے آر ای این آپریٹر نے اے ایف پی کو ایک بیان میں کہا کہ پورے جزیرہ نما آئبیریا کے ساتھ ساتھ فرانس کا کچھ حصہ بھی بلیک آؤٹ سے متاثر ہوا ہے۔ 
 اسپین کی ریڈ الیکٹرکا کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے شمال اور جنوب میں بجلی کی بحالی شروع کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے لیکن مسئلہ پوری طرح حل نہیں ہوا ہے۔ اسپین کے اخبار الپاس نے اپنی ویب سائٹ پر ایسی تصاویر شائع کیں جن میں میڈرڈ میں میٹرو ٹرینوں کو روکا گیا، پولیس ٹریفک کو ہدایت دے رہی ہے اور اس کے اپنے رپورٹرز ٹارچ کی روشنی میں ایک تاریک دفتر میں کام کر رہے ہیں۔ بعد میں یہ اطلاع بھی ملی کہ جنوب مغربی فرانس میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسپین اور پرتگال میں بجلی سپلائی کے منقطع ہونےکا حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ معلوم نہیں ہوپا رہی ہے۔ ایسا بھی ہوا کہ فرانس کے کئی شہروں میں کئی منٹ تک گھروں میں بجلی نہیں رہی۔ اس کے بعدبحال کر دی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK