فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت یوکرین آئندہ دس سال میں فرانسیسی کمپنیوں سے ۱۰۰؍ رافیل فائٹر جیٹس سمیت جدید فضائی دفاعی نظام حاصل کرے گا۔
EPAPER
Updated: November 17, 2025, 9:58 PM IST | Paris
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت یوکرین آئندہ دس سال میں فرانسیسی کمپنیوں سے ۱۰۰؍ رافیل فائٹر جیٹس سمیت جدید فضائی دفاعی نظام حاصل کرے گا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو ایک دفاعی معاہدہ مفاہمت پر دستخط کئے جس کے مطابق یوکرین فرانسیسی کمپنیوں سے ۱۰۰؍ رافیل لڑاکا طیارے اور جدید فضائی دفاعی ہارڈویئر حاصل کرے گا۔ فرانسیسی ایوانِ صدر کے مطابق یہ معاہدہ خریداری کا حتمی معاہدہ نہیں بلکہ ایک مضبوط عزم ہے، جسے تقریباً دس سال میں مکمل کیا جائے گا۔ معاہدے میں نئی نسل کے ایس اے ایم پی ٹی ایئر ڈیفنس سسٹمز، ریڈار ٹیکنالوجی اور ڈرونز کی فراہمی بھی شامل ہے۔ میکرون نے ایکس پر اسے ’’ایک عظیم دن‘‘ قرار دیا۔ ایک فرانسیسی عہدیدار کے مطابق یہ دفاعی تعاون یوکرین کو روسی جارحیت کا مؤثر جواب دینے میں اہم مدد فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ فروری ۲۰۲۲ء میں روس کے مکمل حملے کے بعد زیلنسکی کا فرانس کا نواں دورہ ہے۔
🚨ALERTE INFO
— Tribune Populaire🌐 (@TribunePop23) November 17, 2025
Zelensky et Macron signent un accord stratégique visant à renforcer militairement l`Ukraine, dont des rafales pour l’aviation.
Souvenez-vous-en quand on nous dira qu’il n’y a pas d’argent pour l’hôpital ou l’enseignement… pic.twitter.com/aiI3sH5KEm
خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت ہوئی ہے جب روس نے ترکی میں یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات بحال کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق ترک حکام دونوں ممالک کو بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ وزارت کے عہدیدار الیکسی پولشچوک نے کہا کہ ’’روسی ٹیم تیار ہے، اب گیند یوکرین کے کورٹ میں ہے۔‘‘ دونوں ممالک کے وفود کی آخری ملاقات جولائی میں صرف ۴۰؍ منٹ جاری رہی تھی اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی تھی۔ اس دوران یوکرین نے ترکی میں پوتن اور زیلنسکی سربراہی اجلاس کی تجویز دی تھی، لیکن ماسکو نے مطالبہ کیا کہ ملاقات صرف روسی سرزمین پر ہو سکتی ہے، جسے کیف نے مسترد کر دیا۔