Inquilab Logo

آف اورآن لائن تعلیم سے محروم طلبہ کیلئے مفت کوچنگ کی سہولت

Updated: March 13, 2021, 11:10 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

مالونی کی وندے ماترم شکشن سنستھا کی ۱۰؍اساتذہ کی ٹیم طلبہ کو پڑھانے میں مصروف

Malvani Teachers
اساتذہ بچوں کو پڑھاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آف اور آن لائن تعلیم سے محروم اوّل تانویں جماعت کے تمام میڈیم کے طلبہ کیلئےوندے ماترم شکشن سنستھا نامی تنظیم کی ۱۰؍اساتذہ کی ٹیم  سالانہ امتحان کے قریب آنے کے پیش نظر یہاں کے ۳؍مختلف مقامات پر ۱۰۰؍ سے زیادہ طلبہ کو مفت کوچنگ دینے کا آغاز کیا ہے۔  امتحان سے متعلق طلبہ میں کوئی پریشانی ہوتووہ ان اساتذہ کی مدد سے انہیں دورکرسکتے ہیں۔
 مذکورہ تنظیم کے رکن فیروزفاروق شیخ نے بتایا کہ ’’ کوروناوائر س کی وباء اور لاک ڈائون کےسبب گزشتہ ایک سال سے اسکول بند ہیں ۔ اس کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہواہے۔ حالانکہ حکومت نے آن لائن تعلیم کی سہولت فراہم کی ہے مگر متعدد تکنیکی وجوہات کےسبب آن لائن تعلیم سے بیشتر طلبہ جڑ نہیں سکےہیں۔ ساتھ ہی آف لائن تعلیم کا کوئی ذریعہ نہیں تھا ۔ اس لئے ہزاروں طلبہ آف اور آن لائن تعلیم سے محروم رہےہیں۔ ان طلبہ کیلئے اچانک سالانہ امتحان دینا مشکل ہے۔ اس لئے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم اُن طلبہ کو مفت پڑھائیں گے جو پڑھائی نہیں کرسکے ہیں۔ اس کیلئے ہم نے ہندی، انگریزی اور اُردومیڈیم کے ۱۰؍اساتذہ  کی ٹیم بنائی ہے جو ان میڈیم کے اوّل تا نہم جماعت کے طلبہ کو سائنس ،ریاضی اور زباندانی پڑھا رہےہیں۔ اُردو میڈیم کے طلبہ کیلئے ہمیں اب بھی کچھ ایسی ٹیچروںکی ضرورت ہے جو رضاکارانہ طورپر پڑھانا چاہتےہیں۔ 
  ایک سوال کے جواب میں انہوںنےکہاکہ ’’ کوروناوائر س کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہم فی الحال وندے ماترم گرائونڈ ، مالونی میں صبح ساڑھے ۷؍ تا۹؍ بجے ، مہاڈا گرائونڈ مالونی میں ساڑھے ۱۰؍تا ساڑھے ۱۲؍ بجےاور پٹّا گرائونڈ ، بس ڈپو  کے قریب صبح ساڑھے ۷؍تا ۹؍ بجے تک تقریبا ً ۱۰۰؍بچوںکو پڑھارہےہیں۔ اسی طرح ایس ایس سی کے طلبہ کیلئے اسٹڈی سینٹر قائم کیاگیاہے تاکہ دسویں جماعت کے طلبہ یہاں آکر پڑھائی کرسکیں۔ ان کی رہنمائی کیلئے بھی اساتذہ کا انتظام کیاگیاہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK