Inquilab Logo

مجاہدین آزادی کی جدوجہد کسی ایک مذہب سے تعلق نہیں رکھتی

Updated: July 05, 2022, 9:29 AM IST | Hyderabad

آندھراپردیش کے بھیماورم میں مجاہد آزادی الوری سیتاراماراجو کے کانسہ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیراعظم مودی کا اظہار خیال

Prime Minister Narendra Modi, Andhra Pradesh Governor Bhushan Hari Chandan, Chief Minister YS Jagan Mohan, Mukhtar Abbas Naqvi, superstar Chiranjeevi and others were present on the occasion.
تقریب کے اسٹیج پر وزیراعظم نریندرمودی ،آندھراپردیش کے گورنربسوا بھوشن ہری چندن،وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن،مختار عباس نقوی،سپر اسٹار چرنجیوی ودیگر

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عظیم مجاہد آزادی الوری سیتاراماراجو ہمیشہ یادرکھے جائیں گے۔وہ ملک کیلئے جذبہ ہیں۔مودی نے آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے بھیماورم میں الوری سیتاراماراجو کے کانسہ کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس مقدس سرزمین پر آنے پروہ خود کو خوش قسمت محسوس کررہے ہیں۔
 انہوں نے اپنے خطاب میں آگے یہ  بھی کہاکہ مجاہدین آزادی کی جدوجہد کسی ایک مذہب سے تعلق نہیں رکھتی۔ان تمام نے ملک کی آزادی کیلئے لڑائی لڑی تھی۔ الوری سیتاراماراجو ان میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی شہادت تک جدوجہد کے سلسلہ کو جاری رکھاتھا۔وہ بہادری اورعزم کا نشان تھے۔ انہوں نے یادہانی کروائی کہ نوجوانوں نے آزادی کی جدوجہد میں اہم رول ادا کیا تھا۔ آج کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ہندوستان کو آگے لے جانے کے لئے نئے مواقع سے استفادہ کریں۔
 وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں آندھرا پردیش کی سرکردہ شخصیات جیسے ترنگا کا ڈیزائن تیار کرنے والی پنگلی وینکنا،کے ہنمنت، پوٹی سری راملو، کندوکوری ویراشالنگم، یو نرسمہاریڈی کی خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نئے بھارت کی تعمیر کے لئے اپنارول اداکریں اور ان ہیروز کے خوابوں کو پوراکرے۔وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ برسر اقتدار آنے کے بعد قبائلیوں کی جانب سے تیار کردہ ۹۰؍ پراڈکٹس پر اقل ترین قیمتیں فراہم کی جارہی  ہیں۔انہوں نےیہدعویٰ بھی کیا کہ تمام سہولیات قبائلی اضلاع میں فراہم کی جارہی ہیں۔
’’نوجوان نئے امکانات کوپوراکرنے کی
 ذمہ داری لے رہے ہیں‘‘
  آندھرا پردیش کے بھیما ورم میں فریڈم فائٹرالوری سیتارام راجوکے ۱۲۵؍ ویں یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے  یہ بھی کہا کہ آج ملک میں نئے مواقع اور جہتیں کھل رہی ہیں، ان کو پوراکرنے کے لئے ملک کے نوجوان آگے آکر اس ذمہ داری کواٹھا رہے ہیں۔ مجاہد آزادی  الوری سیتارام راجو کے ۱۲۵؍ ویں یوم پیدائش کی تقریب سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے، مودی نے کہا، ’’ملک کی آزادی کے لئے نوجوانوں نے آگے آکر قیادت کی۔ آج نئے ہندوستان کے خوابوں کو پوراکرنے کے لئے نوجوانوں کو آگے آنے کا یہ بہترین موقع ہے۔
 وزیر اعظم نے اپنی اس تقریر میں یہ بھی کہا، ’’آج کے نئے امکانات، مواقع، جہتوں اور نئی سوچ کو شکل دینے کے لئے  بڑی تعداد میں ہمارے نوجوان ہی آگے آکر ان ذمہ داریوں کو اپنے کندھوں پر اٹھاکر ملک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK