Inquilab Logo

منیش گپتا قتل معاملے میں مفرور داروغہ اور سپاہی گرفتار ، جیل بھیجے گئے

Updated: October 14, 2021, 11:33 AM IST | Agency | Gorakhpur

عدالت میں خود سپردگی کیلئے جاتے ہوئے پولیس نے راہل دوبے اور پرشانت کو دھر دبوچا، عدالت نے ریمانڈ میں بھیجا

Manish Gupta killed.Picture:INN
مقتول منیش گپتا۔ تصویر: آئی این این

 اترپردیش کے ضلع کانپور کے کاروباری منیش گپتا کے قتل معاملے میں مطلوب داروغہ راہل دوبے اور سپاہی پرشانت کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ ان دونوں کو منگل کو گرفتار کیا تھا اور دیررات ریمانڈ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا  تھا جہاں سے عدالت نے  انہیں  پولیس کی تحویل  میں دیدیا۔ جس کے بعد پولیس  نے انہیں جیل بھیج دیا ۔ قابل ذکر ہے کہ کینٹ اور رام گڑھ تارل تھانے کی پولیس نے دونوں کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ کورٹ میں خودسپردگی کے لئے گورکھپور آئے تھے۔
 یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کانپور کے ایک ہوٹل میں پولیس نے چھاپہ مارا تھا جہاں شہر کے کاروباری منیش گپتا بھی ٹھہرے ہوئے تھے۔ منیش گپتا کی پولیس سے کہا سنی ہو گئی تھی جس پر پولیس نے انہیں اس قدر مارا تھا کہ ا ن کی موت ہو گئی تھی۔  جب معاملہ میڈیا میں آیا اور عوامی سطح پر اس کے خلاف مہم چلائی گئی تو حکومت نے  خاطی پولیس والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ۔ اس کے بعد سے ہی راہل دوبے اور پرشانت مفرور تھے۔ اب جا کر دونوں پولیس کی گرفت میں آئے ہیں۔ پولیس کو اس کی اطلاع پہلے ہی مل گئی تھی کہ وہ عدالت میں خود سپردگی کرنے کی غرض سے آنے والے ہیں۔ پولیس نے انہیں عدالت پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔ 
  دونوں کو ۱۴؍دنوں کی عدالتی حراست میں لے کر دیر رات جیل بھیج دیا گیا۔ضلع مرزاپور کے کوتوالی تھانہ کے پچیرا گاؤں کے رہنے والے منیش  گپتاقتل معاملے میں ملزم داروغہ راہل دوبے اور غازی پور کے سید پور بھٹولی گاؤں  کے رہنے والے  سپاہی پرشانت کمار یادو سمیت ۶؍  پولیس اہلکارپر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان  کیا گیا تھا جس میں دو کی پہلے گرفتاری ہوچکی ہے جبکہ دو ابھی بھی فرار ہیں۔ فرار پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کیلئے گورکھپور۔کانپور پولیس   کی ۱۶؍ میں لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK