Inquilab Logo

جی ۲۰؍ اجلاس: انسداد بدعنوانی پر مذاکرات

Updated: October 24, 2020, 11:05 AM IST | Agency | Riyadh

جی ۲۰؍ ممالک کے اجلاس میں تمام اراکین نے انسداد بدعنوانی کیلئےہونےوالے تمام بین الاقوامی معاہدوں پرعمل درآمد پر زور دیا ہے۔

G20 Seminar .Picture :INN
جی ۲۰؍ اجلاس۔ تصویر:آئی این این

جی ۲۰؍ ممالک کے اجلاس  میں تمام اراکین نے انسداد بدعنوانی کیلئےہونےوالے تمام بین الاقوامی معاہدوں پرعمل درآمد پر زور دیا ہے۔جی ۲۰؍کے انسداد بدعنوانی کے وزراء نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موجودہ بین الاقوامی فریم ورک خاص طور پر بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی اے سی) بین الاقوامی تنظیمی جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این ٹی او سی) اور اقتصادی تعاون اور ترقی کے تنظیم (او ای سی ڈی) کے معاہدے، بین الاقوامی تجارتی لین دین اور اس سے متعلق دستاویزات میں غیر ملکی سرکاری عہدیداروں کی رشوت سے نمٹنے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معیارات پرعمل درآمد پر زور دیا ہے۔اطلاع کے مطابق جی ۲۰؍ممالک میں انسداد بدعنوانی سے متعلق وزراءکے اجلاس میں آئی ہے۔جمعرات کو سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی اتھاریٹی کے سربراہ مازن بن ابراہیم الخموس کی زیرصدارت ہونےوالے اجلاس میں جی ۲۰؍ کے مندوبین نے شرکت کی۔ ورچوئل اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر انصاف اور جوڈیشل کونسل کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی اور پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب، گروپ کےعلاقائی اور عالمی سطح پر ارکان کے وفود نے شرکت کی۔
 اجلاس کے آخر میں جاری کردہ بیان میں جی ۲۰؍ کے تمام رکن ممالک نے بدعنوانی کی تمام شکلوں کے خلاف اقدامات پرپر زور دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کورونا وائرس  کے نتیجے میں غیر مسبوق معاشی اور معاشرتی مشکلات سے گزر رہی ہے۔ ہم بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور اس خطرے سے معاشی نمو ،پائیدار ترقی ، سرمایہ کاری کے معیار اور جدت پر پڑنے والے خطرناک اثرات کی روک تھام پر زور دیتے ہیں۔بیان میں‌ وزراء نے سال ۲۰۱۹ء اور ۲۰۲۰ء کے دوران جی ۲۰؍ممالک کے انسداد بدعنوانی ایکشن پلان کی کی توثیق کی اور کہا کہ ۲۰۲۰ءکے دوران مملکت نے انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملیاں تیار کر نے اور ان پر عمل درآمد میں نمائندگی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK