Inquilab Logo

بدلا پور میں گیس کا رساؤ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں

Updated: June 04, 2021, 2:57 PM IST | Mumbai

گزشتہ رات مہاراشٹر کے علاقے بدلا پور میں کیمیائی فیکٹری میں گیس کے رساؤ کی اطلاع نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلادیا-

Pic: INN
تصویر : آی این این

گزشتہ رات مہاراشٹر کے علاقے بدلا پور میں کیمیائی فیکٹری میں گیس کے رساؤ کی اطلاع نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلادیا- شیرگون ایم آئی ڈی سی میں نوبل انٹرمیڈیٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی میں گیس لیک ہونے کے بعد متعدد افراد نے ، تین کلومیٹر کے رقبے پر ، سانس لینے اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کی-اے این آئی کے مطابق ، تھانے میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ "یہ واقعہ جمعرات کی رات دس بج کر بیس منٹ پر پیش آیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ایک گھنٹہ میں ہی صورتحال کو قابو میں کرلیا گیا۔علاقے کے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔رات ١١ بج کر ٢٤ منٹ پر فائر بریگیڈ نے گیس لیک کو روک دیا -صورتحال قابو میں ہے-کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔" کارپوریشن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی گرمی کے نتیجے میں کیمیائی رد عمل ہوا ہے جس کی وجہ سے گیس لیک ہوئی ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر ، کچھ لوگوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کیا گیا اور طبی امداد دینے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔" ایک شخص نے بتایا کہ میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قریبی فیکٹری میں کام کر رہا تھاکہ اچانک ، ہمیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔بعد میں ، ہمیں معلوم ہوا کہ اس علاقے میں ایک فیکٹری میں گیس کا رساؤ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK