Inquilab Logo

غزہ : رفح میں بمباری، ۴؍بچوں سمیت۷؍ افراد ہلاک

Updated: May 04, 2024, 11:22 AM IST | Agency | Gaza

۲۴؍گھنٹوں میں۲۶؍ افراد ہلاک اور۵۱؍ زخمی ہوئے۔عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری۔

A building destroyed in Rafah by the Israeli army. Photo: AP/PTI
رفح پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں تباہ ہونے والی عمارت۔ تصویر: اے پی/پی ٹی آئی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتیں غزہ میں جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں اور اسرائیل سے رفح میں پناہ گزینوں کی محفوظ مقام پر منتقلی کے بغیر کسی بھی فوجی آپریشن سے باز رہنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس کے باوجود اسرائیلی فوج رفح میں کسی نہ کسی بہانے کارروائی کر رہی ہے۔ جمعہ کو رفح کے گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ۷؍ افراد کی موت ہوگئی جن میں ۴؍ بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور ایک حملے میں ۱۹؍ افراد ہلاک اور ۵۰؍ سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: نریندر مودی کی ادھو ٹھاکرے کو رام کرنے کی کوشش؟

یاد رہے کہ غزہ پر گزشتہ سال ۷؍ اکتوبر سے جاری جنگ میں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ۳۴؍ ہزار۵۶۹؍ ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد۷۷؍ ہزار۸۰۰؍ ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK