Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ: ہزاروں مریض فوری طبی منتقلی کے منتظر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا اظہار تشویش

Updated: August 29, 2026, 1:01 PM IST | New York

غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران ہزاروں مریض فوری طبی امداد اور علاج کیلئے غزہ سے باہر منتقلی کے منتظر ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے مریضوں کی جان بچانے کیلئے سرحدی راستے مسلسل کھلے رکھنے اور بروقت طبی منتقلی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے جمعہ کو کہا کہ غزہ پٹی میں ہزاروں مریض اب بھی فوری علاج کیلئے طبی منتقلی کے منتظر ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ ایجنسی نے گزشتہ ہفتے ۱۹؍ بچوں سمیت ۱۰۶؍ مریضوں کو رفح اور کریم شالوم کراسنگ کے ذریعےعلاج کیلئے بار منتقل کرنے میں مدد کی۔ جن میں ۱۳۲؍ تیماردار بھی شامل تھے۔ ٹیڈروس نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اکتوبر ۲۰۲۳ء سےاب تک کل ۱۳؍ہزار ۲۳۷؍ مریضوں کو ( جن میں ۶؍ ہزار ۲۷۶؍ بچے اور ۱۶؍ ہزار ۴۰۶؍ تیماردار بھی شامل ہیں ) علاج کیلئے غزہ سے باہر بھیجا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مکہ دفاعی معاہدے نے پورے خطے میں اتحاد اور امن کا پیغام بھیجا: پاکستانی وزیراعظم

انہوں نے کہا، ’’مریضوں کو فوری طبی منتقلی کی ضرورت ہے، اس سے لوگوں کی زندگی بچنے کا امکان ہے۔ ‘‘ساتھ ہی انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ مریضوں کیلئے بروقت طبی علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد سرحدی راستوں کا مسلسل کھلا رہنا ضروری ہے۔ غزہ پٹی میں جاری اسرائیل کی نسل کشی کے اقدامات نے لاکھوں مقامی باشندوں کو بے گھر کر دیا ہے، جن میں سے اکثر نے عارضی پناہ گاہوں اور خیموں میں پناہ لی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، امریکی ثالثی کے بعد سےاب تک۱۳؍ ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور ۴؍ ہزارسے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جبکہ اکتوبر ۲۰۲۳ءسےشروع ہونے والے اسرائیل کے مسلسل حملوں میں مجموعی طور پر ۷۳؍ہزار ۴۰۰؍ سے زیادہ فلسطینی ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ ۷۴؍ہزار ۴۰۰؍ سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ ان حملوں میں بیشتر شہری عمارتوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا گیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK